26 August 2014 - 17:35
News ID: 7188
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سیستانی نے عراق کے آمرلی شہر میں محاصرہ کی وجہ سے شیعوں کی بحرانی حالت پر آنسو نہائے ۔
آيت الله سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے دہشت گرد گروہ داعش کی طرف سے پیدا کی گئی بحران والے علاقے کے حالات کے سلسلہ میں خاص توجہ رکھتے ہیں ، محاصرہ شدہ آمرلی علاقہ کے لوگوں کے لئے عزاداری میں آنسو بہائے ۔

انہوں نے امام صادق (ع) کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجالس میں جب اس مجلس کے خطیب نے عراق کے لوگوں خاص کر آمرلی کے لوگوں کے لئے دعا کی تو ان کے رونے کی آواز بلند ہو گئی ۔

مرجع تقلید نے اسی وقت اسی حالت میں خداوند عالم سے عراق کو دہشت گردوں کے شر اور آمرلی کی آزادی کے لئے دعا کی ۔ 

قابل بیان ہے کہ 18 ہزار سے بھی زیادہ ترکمان شیعہ شہر آمرلی جو عراق کے صلاح الدین میں ہے 70 روز سے دہشت گرد گروہ داعش کے شدید محاصرہ میں ہیں یہاں تک کہ کھانے پینے اور دوا وغیرہ ضرورت اولی کو ہیلی کوپٹر کے ذریعہ پہوچایا جا رہا ہے ۔

اس شہر کے باشندوں کی حالات بہت ہی بحرانی ہے اور خاص کر چھوٹے بچے بہت ہی برے حالات سے گذر رہے ہیں ۔

لیکن وہاں کے لوگ خواتین ہوں یا مرد یا بوڑھے اور جوان سب کے سب ہاتھوں میں اسلحہ اٹھائے دہشت گردوں کا شدت سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔

حضرت آیت الله سیستانی نے مسلسل آمرلی شہریوں کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور دنیا کے تمام لوگوں سے یہاں کے لوگوں کی مدد کی اپیل کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬