رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے چند روز قبل ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے بارے میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ۔
ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر ںے آج اتوار کو اپنے وضاحتی بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ ہم ملی یکجہتی کونسل کے ثالثی کے فیصلے میں شامل ہیں اور اگر ممکن ہوا تو ضامن کے کردار میں بھی شامل ہوں گے کہا: اگر کوئی جماعت یا شخص کسی فریق کی حمایت یا مخالفت کرتا ہے تو یہ اسکا انفرادی فعل تصور کیا جائے اور یہ اسکا ذاتی نکتہ نگاہ ہوگا، جس سے ملی یکجہتی کونسل کے موقف کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا : ہم آج بھی ضامن کا کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور اگر ممکن ہوا تو ضامن کا کردار ادا کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے ۔
حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ملی یکجہتی کونسل نے ملک میں امن و بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے موجودہ سیاسی ہلچل میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی تھی کہا: ملی یکجہتی کونسل کا قیام ملک میں بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کی خاطر عمل میں لایا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ملی یکجہتی کونسل نیک نیتی اور امن و بھائی چارے کی فضا کے قیام کی خاطر ثالث کا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہوئی ہے ۔