رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ پشاور سانحہ سے ہمارے دل خون کے آنسو بہا رہے ہیں ہیں کہا: پورے ملک سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہگاہوں کا خاتمہ ضروری ہے ۔
حجت الاسلام جعفری نے پشاور سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے اور کہا: پشاور واقعہ نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے، اس واقعہ پر ہمارے دل خون کے آنسو بہا رہے ہیں ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جب تک شہروں میں موجود دہشتگردوں کے مراکز ختم نہیں ہوجاتے اس وقت تک دہشتگردوں سے چھٹکارا نا ممکن ہے کہا : فوج آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک تک بڑھائے اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے ۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ قوم دہشتگردوں سے نجات چاہتی ہے کہا: ایسے مدارس جو دہشتگردوں کو پناہ دیتے ہیں، انہیں پروان چڑھاتے ہیں اور انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں ان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔