24 January 2015 - 15:13
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7721
فونت
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترجمان نے خواہر مرضیہ بتول کو لاڑکانہ ڈویژن میں جے ایس او طالبات پاکستان کی ڈویژنل آرگنائزر نامزد کئے جانے کی خبر دی ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن طالبات پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترجمان شجیعہ زھرا ء علوی نے خواہر مرضیہ بتول کو لاڑکانہ ڈویژن میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ڈویژنل آرگنائزر نامزد کئے جانے سے با خبر کیا ۔


دوسری جانب جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ خواہر مرضیہ کی علمی و تبلیغی کاوشوں کی وجہ سے انکو  لاڑکانہ ڈویژن میں آگنائزر نامزد کیا گیا ہے  کہا: ایسی خواہران جو ملت کے لئے درد رکھتی ہیں اور خواہران ملت کی کردار سازی میں معاونت کرنا چاہتی ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم انشاء اللہ انکو خدمت کا موقع دیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا: قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین ساجد علی نقوی کی عظیم قیادت کے زیر سایہ  الٰہی تنظیم جے ایس او پاکستان، طالبات کی خدمت کرے گی ۔


سیدہ سدرہ نقوی نے مزید بتایا : جے ایس او پاکستان طالبات  نے ہفتہ حجاب 9 تا51 فروری منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ ملت کی بیٹیوں میں پردے کی اہمیت و فضیلت واضح کی جائے اور زینبی کاروان کے لئے کنیزان ذینب کو تیار کیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬