08 February 2015 - 20:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7782
فونت
حجت الاسلام رضی جعفر نقوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان کے مشہور و معروف عالم دین نے بیان کیا : منبر حسینی پر آنے والے بعض ان پڑھ لوگ ذہنوں کو خراب کر رہے ہیں۔
حجت الاسلام رضي جعفر نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس عمومی مجمع اہل بیت پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام رضی جعفر نقوی نے بیان کیا : منبر حسینی پر آنے والے بعض ان پڑھ لوگ ذہنوں کو خراب کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : ہم تشیع کا صحیح چہرہ لوگوں کے سامنے پیش نہیں کر پائے، داخلی طور پر مذہب حقہ کو کمزور کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کیا جائے۔

حجت الاسلام رضی جعفر نقوی نے بیان کیا : قبل اس کے کہ پانی سر سے گزر جائے۔ منبر پر قابض لوگ دین دینے کی بجائے دین لے رہے ہیں۔ مراجع عظام کے خلاف حرف زنی کی جاتی ہے اور عقائد کو خراب کیا جاتا ہے۔ ان افراد سے رابطہ کیا جائے تاکہ ہماری قوم تباہی سے بچ سکے۔

اس موقع پر جناب ثاقب اکبر نے بیان کیا : ہم مجمع اہل پاکستان کو چلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں کسی سے مالی معاونت کی کوئی ضرورت نہیں، ہم وقت دیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس عظیم مشن کا جاری و ساری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا : ہم مجمع اہل بیت پاکستان کو شیعوں کا متحدہ پلیٹ فارم دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں تشیع کا مستقبل روشن ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬