15 March 2015 - 19:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7916
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا : چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا : چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : امید کرتا ہوں کہ یہ لوگ قوم و ملت کو بحران سے نکالنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

اس کے علاوہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمران حیدر جواد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا : اس وقت ملک بحرانوں کا شکار ہے امید ہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ اس جانب توجہ دے کر مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں گے ۔

اس مشترکہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے : ایوان بالا میں دونوں شخصیات پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کریں گے اور پنے عہدوں کے تقدس کو بحال رکھیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬