18 March 2015 - 00:30
News ID: 7925
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین کی گذشتہ روز چرچ پر ہونے والے حملے نیز شدت پسندانہ ردعمل کی مذمت کی ۔
ملي يکجہتي کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسیحی ہم وطنوں پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے ہم دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر واردات کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سینئرنائب صدر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔

انھوں نے لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں مسیحی عبادت گزاروں پر ہونے والے حملے کو بہیمانہ جرم قرار دیتے ہوئے کہا : کسی بھی بے گناہ انسان پر حملہ اسلام اور قانون کے روسے جائز نہیں ہے۔

کونسل کے قائدین نے بیان کیا : ان حملہ آوروں اور ان کی روش کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں شامل تمام جماعتیں اپنے مسیحی ہم وطنوں کے غم میں شریک ہیں ۔

قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے : وہ تمام مذاہب کے عبادت خانوں اور بے گناہ شہریوں پرہونے والے حملوں کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

بیان میں مزید کہا گیا : حملے کے بعد ہونے والے شدت پسندانہ اقدامات خصوصا دو مشتبہ افراد کو زندہ جلائے جانے کا واقعہ بھی انتہائی المناک ہے نیز ملکی املاک کو نقصان پہنچانا بھی غیر قانونی اور قابل مذمت ہے۔ ملک کے شہریوں کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے ۔ اگر فیصلے اسی انداز سے عوام کی صوابدید پر چھوڑ دیے جائیں تو ملک میں انارکی اور بدامنی کو رواج ملے گا۔ دہشت گردی کا علاج دہشت گردی نہیں بلکہ قانون کی عملداری ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬