24 March 2015 - 09:38
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7951
فونت
ملی یکجہتی کونسل :
رسا نیوز ایجنسی ـ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے : یوم پاکستان کا اصل مقصد دہشت گردی اور فرقہ واریت سے پاک پاکستان ہے ۔
ملي يکجہتي کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، حجت الاسلام ساجد علی نقوی، لیاقت بلوچ، سید ثاقب اکبراور صاحبزادہ سلطان احمد علی نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے : یوم پاکستان کا اصل مقصد دہشت گردی اور فرقہ واریت سے پاک پاکستان ہے ۔

ان رہنماوں نے بیان کیا : ملی یکجہتی کونسل اسی مقصد کے حصول کے لیے 25مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں قومی اتحاد امت کانفرنس منعقد کر رہی ہے، جس میں عالم اسلام کے حالات پر تبادلہ خیال کے علاوہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف ، قومی ایکشن پلان کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : قومی سطح کی اس کانفرنس کے تین سیشنز ہوں گے۔ جن میں تحفظ ناموس رسالت ، مساجد مدارس امام بارگاہوں اور خانقاہوں کا تحفظ نیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ زیر بحث لایا جائے گا۔

کونسل کے رہنماؤں نے کہا : یہ کانفرنس پاکستان میں تمام مسالک کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔ اس میں دینی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ تنظیمات مدارس کے رہنما اور ملک کی عظیم خانقاہوں کے سجادہ نشین شرکت کریں گے ۔

اس بیانیہ میں اعلان کیا گیا ہے : کانفرنس کا آغاز بدھ 25مارچ صبح 10بجے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ اور اس کانفرنس میں ملک بھر سے  دینی سیاسی جماعتوں کے سربراہ، سیاسی رہنما، دانشور، اساتذہ اورصحافیوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬