‫‫کیٹیگری‬ :
31 May 2015 - 01:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8179
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ سکون و اطمینان حاصل کرنا فیملی کی تشکیل کا اہم مقصد ہے بیان کیا : شادی و ازدواجی زندگی میں الہی احکامات پر عمل کرنا خانوادہ اور میاں و بیوی کے درمیان سکون و آرام کا سبب ہوتا ہے ؛ اگر میاں و بیوی مادی و دنیوی زندگی کے حصول کی کوشش میں رہے نگے تو اپنے خانوادہ میں سکون پیدا نہیں کر سکتے ہیں ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمدتقی مصباح یزدی نے اس تعلیمی ادارہ کے اسٹوڈینٹس کی شادی کے تقریب میں شعبان مہینہ کی پر برکت عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم کی آیات و آئمہ اطہار (ع)  کی بہت سی روایات شادی اور ہمسر کے انتخاب کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔  

آیت الله مصباح یزدی نے آیہ «وَ مِنْ آیاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْواجاً لِتَسْکُنُوا إِلَیها وَ جَعَلَ بَینَکُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم اس آیت میں ارشاد فرماتا ہے کہ خداوند عالم کی نشانیاں یہ ہے کہ تم لوگوں کے لئے تمہارے جنس سے تمہارا ہمسر پیدا کیا کہ جس کے ساتھ تم سکون حاصل کر سکو اور تم لوگوں کے درمیان محبت و الفت قائم کی ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ شادی انسان کی ایک قدرتی ضرورت ہے اور خانوادہ کی تشکیل انسانی نسل کی بقا اور آبادی میں اضافہ کا سبب ہوتا ہے وضاحت کی : اس آیت میں ہمسروں کا ایک دوسرے کے ساتھ سکون حاصل کرنے کو شادی و خانوادہ کی تشکیل دینے کا اہم مقصد بیان ہوا ہے ۔ 

حوزی علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے بیان کیا : انسان کی روز مرہ کی زندگی میں بہت سارے اسباب مثلا سماجی و سیاسی اختلافات ، انسان کی کشیدگی و تشویس کے پیدائش کا سبب ہوتی ہے جو انسان کے سکون کو ختم کر دیتی ہے لیکن شخص جب اپنی فیملی کے ساتھ ہوتا ہے اور اپنے ہمسر سے گفت و گو کرتا ہے تو یہ ان کے سکون و اطمیانان کا سبب ہوتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬