رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے ایک سنی عالم دین شیخ صهیب حبلی نے گذشتہ شب عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ہونے والے ایک پروگرام میں غاصب صھیونیت کے خلاف قیام کی دعوت دی اور کہا: عالمی یوم قدس غاصب صھیونیت کے مقابلہ کا دن ہے ، کیوں کہ یہ غاصب اسلامی ممالک کی نابودی اور معاشرے میں برائیوں کی ترویج میں مصروف ہے ۔
مجمع علمائے مسلمان لبنان کے رکن نے شیعہ و سنی اتحاد کی بقاء پر تاکید کی اور کہا : غاصب صھیونیت نے شیعہ و سنی اختلافات کو بھڑکانے پر کمر کس رکھی ہے ۔
انہوں نے فلسطین کے حمایت اور اس کے دفاع پر اسلامی جمھوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا : ایران نے عالم یوم قدس کا اعلان کر کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول کا دفاع کیا ۔
لبنان کے اس سنی عالم دین نے ایران کو پوری دنیا میں فلسطین کا واحد حامی و مدافع جانا اور کہا: ایران دنیا میں فلسطینیوں کی حمایت کا علمبردار رہا ہے جبکہ آل سعود علاقہ میں جنگ کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہے ۔
انہوں نے علاقہ کی دھشت گردی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آل سعود اور مغربی ممالک داعش اور جبهۃ النصره جیسی دھشت گرد تحریکوں کی براہ راست حمایت کر کے یمن ، شام اور عراق میں بہنے والے بے گناہوں کے خون میں غرق ہورہے ہیں ۔