رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر حسین ذوالفقاری سے ملاقات میں کہا: ہم زائرین اربعین پر مسئولین کی خاص توجہ کے سلسلے میں ان کے شکر گزار ہیں ۔
انہوں نے واضح طور سے کہا: روایت میں آیا ہے کہ مومن کی 5 علامتیں ہیں کہ ان میں سے ایک زیارت اربعین ہے اور یہ اس قدر اہم ہے کہ اسے شیعہ ہونے کی نشانی بتایا گیا ہے ۔
حوزه علمیہ قم کے معروف استاد نے یاد دہانی کی: زیارت اربعین میں شرکت ہم سبھی کی خواہش ہے مگر ظرفیت کو سمجھنا بھی ضروری ہے ، ظرفیت دیکھ کر افراد بھیجے جائیں ، لوگ بہت زیادت بے تاب ہیں مگر امکانات پر نگاہ بھی ضروری ہے ۔
انہوں نے اربعین کے راستے میں موجود ٹریفیک اور رونما ہونے والے حوادثات و اکسیڈنٹ کی جانب اشارہ کیا اور کہا : اگر ٹریفیک اتنی ہو کہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو میڈیا لوگوں کو اگاہ کرے تاکہ موجود امکانات و زمینہ کے بقدر لوگ سفر کریں ، البتہ ھرگز اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم لوگوں کو زیارت امام حسین(ع) سے محروم کردیں ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے اپنے بیان کے آخر میں ملک کے الیکشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: الیکشن ملت ایران کی آزادی کی نشانی اور ملک کے لئے سرنوشت ساز ہے کہا: ایران میں عوام مکمل آزادی کے ساتھ ووٹینگ بوتھ پر حاضر ہوتے ہیں تاکہ دنیا دیکھ لے کہ اسلامی جمھوریہ کے نظام کی اساس و بنیاد لوگوں کا ووٹ ہے ۔