03 April 2016 - 23:00
News ID: 9217
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ دہشت گرد گروہ داعش کہ جسے اپنے زیرقبضہ تیل کے علاقوں پر بمباری کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے، اپنے عام جنگجوؤں کی تنخواہیں ختم کر رہا ہے۔
داعش دہشت گردوں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں داعش میں شامل ہونے والے نئے افراد کو پرانے افراد کے مقابلے میں آدھی تنخواہیں دی جا رہی ہیں جبکہ بعض شعبوں میں کام کرنے والے داعش کے دہشت گردوں کو کئی مہینوں سے تنخواہیں بھی نہیں ملی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ کی انسداد دہشت گردی پولیس کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ جو شہری داعش کے لیے کام کرتے ہیں انھیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں تیل کی پیداوار اور اسمگلنگ میں ایک تہائی کمی آ گئی ہے اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد داعش کی تیل کی اسمگلنگ اور فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں شدید کمی واقع ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ داعشیوں سے ترکی کے صدر اردغون کے بیٹے اور داماد نصف سے  بھی کم قیمت میں تیل لیا کرتے تھے لیکن روس کی طرف سے اس کے شواہد فراہم کرنے اور ہوائی حملہ کی وجہ سے اس میں شدید کمی آئی ہے اور اب یہ اسمگلینگ پہلے کی طرح کھلے عام کرنے میں احتیاط برتی جا رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬