07 April 2016 - 10:36
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9233
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : پاکستان کی موجودہ حکمران جماعت عالمی استکباری ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اسلامی جمہوری اقتدار کے مقابل لبرل اور سیکولر اقتدار کی ترویج میں کوشاں ہیں ۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی نے جماعت اسلامی کے تحت منصورہ میں منعقدہ نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : امت مسلمہ عالمی سطح پر دو بلاکوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایک بلاک مغربی ممالک کی ریشہ دوانیوں میں شریک کار ہے تو دوسرا بلاک اس کے مقابل حالت قیام میں ہے ۔

امین شہیدی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : القائدہ اور داعش جیسے فتنےاستعماری قوتوں اور بعض نام نہاد اسلامی ممالک کی مشترکہ پیداوار ہیں ۔

انہوں نے کہا : جبتک دینی جماعتیں سیاسی، مسلکی، مادی مفادات سے صرف نظر کر کےمتحد نہیں ہوتیں امت کی ذلت کا سفر جاری رہے گا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : پاکستان کی  موجودہ حکمران جماعت عالمی استکباری ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اسلامی جمہوری اقتدار کے مقابل لبرل اور سیکولر اقتدار کی ترویج میں کوشاں ہیں ، جس کی مثال حالیہ دنوں ممتاز قادری کی پھانسی اور تحفظ حقوق نسواں بل ہے ۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : حکمران اپنی کرپشن اور لوٹ مار پر پردے ڈالنے کیلئے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں تاکہ عوام کو مختلف ایشوزمیں الجھا کر اپنا راستہ ہموار کرسکیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬