14 April 2016 - 11:51
News ID: 9266
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : کرپشن کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کرپٹ لوگوں کا ایوان اقتدار پر قبضہ ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا : جب تک دہشت گردی اور کرپشن کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا تب تک اس ملک میں امن اور استحکام ممکن نہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یہ وہ ناسور ہیں جنہوں نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی راہ میں کسی دباو یا مصلحت کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : ملک دشمن نادیدہ طاقتیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو اپنے مخصوص مقاصد کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے اس کی ڈائریکشن بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : پاکستان کی ملت تشیع روز اول سے دہشت گردوں کو سرکوبی کے لیے آواز بلند کر رہی ہے۔ ملت تشیع کے خلاف منفی پروپیگنڈے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی بے سود کوشش ثابت ہو گی۔اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے انتہا پسندی کے خلاف ہمارے موقف کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : کرپشن کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کرپٹ لوگوں کا ایوان اقتدار پر قبضہ ہے۔

انہوں نے تاکید کی : ملک کو بچانے کے لیے ریاست کو ان لٹیروں سے آزاد کرنا ہوگا جو ایک طرف ملک میں سرمایہ کاری کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پر کشش مواقعوں کا اعلان کرتے ہیں اور دوسری طرف قومی خزانے کو دوسرے ممالک منتقل کر کے غیر قانونی خفیہ کمپنیاں کھول رکھی ہیں۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا : یہ منافقانہ طرز عمل ملک کی تباہی کا باعث بنا ہوا ہے۔تمام مذہبی و سیاسی محب وطن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ پانامہ لیکس کے ان گھناونے کرداروں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬