28 June 2010 - 17:13
News ID: 1508
فونت
آیت الله حسینی بوشهری:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله حسینی بوشهری نے منافقین کوولایت مخالف اور بیگانوں کا ھمنشین بتایا ۔
آيت الله حسيني بوشهري

رسانیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کے رکن ، آیت الله حسینی بوشهری نے اج شهداء هفتم تیر کی مناسبت سے مسجد کریم خان تبریزمنعقدہ پروگرام میں کہا : خدا ، نبی ، امام ، قیامت اور دشمن کی شناخت دینی معاشرے کے کمال کی علامت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : اگر کوئی مذھبی دشمن کو نہ پہچانے تو حقیقی معنوں میں دین کا محافظ نہی ہوسکتا اس لحاظ سے دشمن کی شناخت ھمیشہ قران اور ائمہ اطھار کے مورد تاکید رہی ہے ۔

انہوں نے مولائے کائنات سے منقولہ حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت کے فرمان کے مطابق ایسے انسان کی دشمنی جو ھمیشہ اپنی دشمنی کو چھپائے رہتا ہے اور تقدس کا مجسمہ بنا رہتا ہے مشکل ہے ۔

آیت الله حسینی بوشهری نے ایسے دشمنوں کے اوصاف کو قران کریم کی نگاہ بیان کرتے ہوئے کہا : قران کریم اس طرح کے لوگوں کو اپنوں کا ھمنشین اور دشمنوں کا ساتھی بیان کرتا ہے ۔

انہوں نے شھرت طلبی اور ولایت کی مخالفت منافقین کی ایک دوسری صفت بیان کرتے ہوئے کہا : منافقین مقام عمل میں شانہ خالی کرتے ہیں اور دشمنوں کی اغوش میں پناہ لیتے ہیں ۔

انہوں نے یہا بیان کرتے ہوئے کہ علی علیہ السلام کا مقابلہ پیغمبر اسلام کے مقابلے سے کہیں زیادہ سخت تھا کہا : مرسل اعظم کا کفار اوربت پرست افراد سے مقابلہ تھا مگر امام علی علیہ السلام کے مقابل وہ لوگ تھے کہ ادھی رات میں قران کی تلاوت کمیل جیسوں کو دھوکے میں ڈال دیتی تھی ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬