‫‫کیٹیگری‬ :
25 September 2014 - 17:04
News ID: 7300
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اسلام رحمت و محبت کا دین ہے بیان کیا : افسوس کی بات ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ اسلام کے نام پر خون و خرابہ و قتل عام کر رہا ہے بے گناہ لوگوں کا سر قلم کر رہا ہے اور اسلام کے چہرہ کو وحشی نما دکھا رہا ہے جس میں کسی بھی طرح کی رحمت و محبت نہیں پائی جارتی ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے اس ملک کے جہاد دانشگاہ کے سربراہ سے ملاقات میں بیان کیا : جہاد دانشگاہی کا نام مسئلہ جہاد کو پیش کرتا ہے اور یہ مسئلہ علم کو ایک طرح کا اعتماد اور ایمانی و جہادی حوصلہ کو عملی کرتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : انقلاب سے پہلے دوسرے ممالک کے لوگ ہم لوگوں کو شمار نہیں کرتے تھے اور علمی میدان میں تحقیر و ذلت و خوار سمجھتے تھے لیکن انقلاب کے بعد دانشگاہی جہاد اور اس طرح کی تنظیموں کے ذریعہ ترقی و بلند درجہ حاصل کیا اور خدا کا شکر ہے کہ اس وقت دنیا میں خاص و بلند مقام حاصل کیا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ہمارے جوان دنیا کے جوانوں میں ذہین و ہوشیار ہیں دوسرے ممالک ان سے استفادہ کر کے ترقی و بلندی حاصل کی ہے اظہار کیا : اگر ہم لوگ اپنے پر منحصر ہوں اور اپنے اعتماد کو اپنا نصب العین قرار دیں تو ترقی و اقتدار کی  منزل بہت جلد حاصل کر لینگے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے بیان کیا : حکومت اور خیرین کو چاہیئے کہ اس طرح کی تنظیم جیسے جہاد دانشگاہی کی حمایت کریں کیونکہ جہاد دانشگاہی علم کو عمل کی منزل میں تبدیل کرتا ہے اور یہی وجہ معاشرے کی ترقی کا سبب ہوتا ہے اور اس امر کی طرف حرکت خدا کی طرف حرکت ہے ۔

انہوں نے خداوند عالم پر توکل کو اطمینان و ترقی کا سبب جانا ہے اور وضاحت کی : اگر کوئی شخص خدا پر توکل و اطمیان رکھتا ہ تو خدا بھی اس پر اپنی عنایت و لطف کرتا ہے اور اس کی مادی و معنوی و دنیوی و اخروی مقصد عطا کرتا ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬