‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2015 - 22:46
News ID: 8084
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی وفد کے مرکزی صدر کی سربراہی میں گلگت ڈویژ ن کا دورہ جاری ۔ مدرسہ درالعلوم امامیہ میں مولانا شاہد خان سے ملاقات کی ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹَ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی وفد کے مرکزی صدر برادر وفا عباس کی سربراہی میں گلگت ڈویژ ن کا دورہ جاری ۔ مدرسہ درالعلوم امامیہ میں مولانا شاہد خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مرکزی صدر برادر وفا عباس نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ملکی سطح پر فعالیت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے : گلگت میں بھی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فعالیت پر بھی تفصیل سے بات چیت کی جس پر مولانا صاحب نے جے ایس او کی کاکردگی کو بہت سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں گلگت میں ہونے والے حالیہ انتخابات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اس ملاقات میں مقامی نوجوان بھی موجود تھی۔

مدرسہ امامیہ کے دورہ کے بعد وفد سُمائر کے دورہ پر گئے جہاں مقامی یونٹ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے استقبال کیا اور ایک نشست کی اور مرکزی صدر نے پُر جوش خطاب کیا اور جے ایس اوکی کارکردگی اور مزید فعالیت کے حوالے سے رہنمائی کی اور تعلیمی میدان  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔

سمائر یونٹ کے دورہ کے بعد مولانا غلام حیدر مرحوم کے بیٹے محمد علی شیخ (امیدوار صوبائی حلقہ نمبر 4) سے ملاقات کرنے کیلئے غُلمت کے لیے روانہ ہوئے جہاں شیخ صاحب نے راکاپوشی ویوپوائنٹ ہوٹل پر ملاقات کی اور اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے سیاسی حالات پر طویل گفتگو ہوئی جس میں حلقہ نمبر 4  کو سرِ فہرست رکھا گیا مقامی طور پر تنظیمی فعالیت کیلئے یقین دہانی کروائی گئی۔

سمائر میں ہی جے ایس او کے وفد سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، گلگت کے ایک بڑے وفد نے ملاقات کی جس میں تنظیمی امور پر طویل بحث ہوئی اس ملاقات میں بہت سے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور امامیہ وفد نے یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد ہم قومی بھلائی کیلئے ایک بڑا اعلان کریں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬