رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، امام جعفرصادق(ع) کي شهادت کي مناسبت اور اس امام همام (ع) کي مزيد شناخت کي غرض سے شھيد اويني نٹ سائٹ پر خصوصي شمارہ منتشرکيا گيا.
اس خصوصي شمارہ ميں حضرت امام جعفرصادق (ع)، کے مختصر حالات زندگي ، اشعار ، مرثيہ ، اور اپ سيرت طيبہ کا تذکرہ شھيد ايت اللہ استاد مرتضي مطھري کي زبان سے .
اپ نے اس ميں تذکرہ کيا ہے «امام جعفرصادق عليه السلام شيخ الائمه ہيں ، اپ کو سارے اماموں زيادہ عمر نصيب ہوئي ، اپ نے پيسٹھ سال کي عمر ميں اس دنيا کے رحلت فرمائي ، اس نسبتا طويل عمر کي وجہ اموي ا ور عباسيون کے درميان اختلاف ،اور جنگ بيان کي جاتي ہے.
امام (ع) نے اس سنہري فرصت کو غنيمت جانتے ہوئے مکمل طور پر استفادہ کيا اورشاگردوں کي تعليم وتربيت اور ديني اداروں کي تاسيس ميں مشغول رہے .
«قال الصادق» کا جملہ اس زمانہ سے اج تک کي تاريخ ميں شيعہ يا ديگر مذاھب کے لوگ جب بھي ذکر کرتے ہيں تو اپ اس مدرسہ کا تذکرہ بھي کرتے ہيں جسے اپ نے تعليم وتربيت اور ديني معارف کي ترويج کے لئے تاسيس کيا تھا »
اس خصوصي شمارہ کے ديگر حصہ ميں امام جعفرصادق عليه السلام کے علمي اورعقيدتي مناظرات کا تذکرہ ہے جو ابن ابي العوجا، منکرين خدا، مشرکين، ابوحنيفه، عيسائي علماء اورديگرافراد سے ہوا ہے.
امام جعفرصادق(ع) کي نگاہ ميں قرآن و شيعه کا ايک منظر اس خصوصي شمارہ کا دوسرا حصہ ہے جس ميں ھم پڑھتے ہيں : امام جعفرصادق(ع) فرماتے ہيں قرآن نے ھر چيز کو بيان کيا ہے خداکي قسم جس چيز کي بھي لوگوں کو ضرورت تھي اسے نہي چھوڑا ہے تاکہ کوئي يہ نہ کہے کہ اگر فلاں مطلب صحيح تھا تو قرآن ميں نازل ہوتا، آگاه رہيں کہ تمام ضروري باتوں کو خدانے قران ميں نازل کيا ہے .
جي ہاں ، قرآن تربيت و انسانيت کي تعميرکي کتاب ہے تمام وہ چيزيں جو تکامل اور قرب الهى کے لئے ضروري ہيں قران ميں موجود ہيں ، قران کا گہرا باطن بھي ہے جس تک دسترسي کے لئے اهلبيت اطھار (ع) کا علم ضروري ہے جيسا کہ احکام کي جزئيات اور ديگر مختلف قراني مطالب تک دسترسي کے لئے اهلبيت اطھار (ع) خاندن وحي کےعلم ضرورت ہے .
اس خصوصي شمارہ کے ديگر حصہ ميں اخلاق، صفات و کرامات جعفر بن محمّد الصادق (ع)،اور آن حضرت(ع) علوم و فضايل کي ايک جھلک کا تذکرہ کيا گيا
علاقہ مند حضرات اس خصوصي شمارہ کے مطالعہ کے لئے شهيد آويني نٹ سائٹ www.aviny.com پر مراجعہ کرسکتے ہيں.