20 December 2018 - 01:20
News ID: 439408
فونت
ہندوستانی حکومت نے کشمیرمیں ۶ ماہ کیلئے صدارتی راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی ہندوستانی ذرائع سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی حکومت نے کشمیرمیں 6 ماہ کیلئےصدارتی راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی حکومت نے6 ماہ کیلیے صدارتی راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی حکومت نے کشمیرکے گورنر ستیا پال ملک کی سفارشات منظور کرنے کے بعد صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کل سے کشمیرمیں 6 ماہ تک کے لیے صدارتی راج نافذ ہوجائےگا۔

صدارتی راج کے نفاذ کے دوران عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا تاہم کشمیر میں عام انتخابات کا اعلان نہ ہونے صورت میں صدارتی راج مزید 6 مہینے کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے۔ ادھر کشمیر میں ہندوستانی فوج کا علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جبکہ کشمیری عوام کا ہندوستانی فوج کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ /۹۸۸ / ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬