رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے شب قدر کی اہمیت و عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جیسا کہ کچھ مقام جیسے مکہ و کربلا فضیلت کے نظر سے دوسرے مقام سے افضل ہیں وقت بھی اسی طرح سے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : بعض مہینہ شرع مقدس اسلام کے نظر میں خاص اہمیت و عظمت کا حامل ہے کہ جو دوسرے مہینہ کو حاصل نہیں ہے ، رمضان المبارک کے مہینے کی خاص اہمیت ہے کہ دوسرے مہینے کو نہیں ہے لیکن اسی مہینے میں جو عظمت و اہمیت شب قدر کی ہے دوسری شب کو نہیں ہے ۔
انہوں نے مولای متقیان امیرمؤمنان علی (ع) کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے بیان کیا : نہج البلاغہ میں حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی جو وصیت بیان ہوئی ہے اس میں سے جو خصوصی تاکید کی گئی ہے کھانا کھلانے کا مسئلہ ہے ؛ اس وقت دنیا بھوک و سیر دو قسم میں تقسیم ہو چکا ہے اور امیر المومنین ع شہادت کے وقت شیعوں کو کھانا کھلانے کی سفارش کر رہے ہیں ۔