13 August 2013 - 15:50
News ID: 5802
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ھندوستان کو پاکستان پر حملہ کی جرات نہیں کہا: حکومت اور فوج کو دہشتگردی کیخلاف اقدام کرے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی دفتر اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں کہا: موجودہ حالات میں فوج سرحدوں کی صورتحال سے زیادہ ملک کی اندرونی صورتحال پر توجہ دے کیوں کہ اگر ہم اندر سے کمزور ہوگئے تو دشمن کیلئے حملہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں رہے گا ۔


اس بیان میں ایا ہے : ایل او سی پر ہونے والے حالیہ واقعات تشویشناک ہیں، امریکہ ھندوستان کو خطے میں تھانیدار بنانا چاہتا ہے، حکومت کو دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنا ہوگی، بھارت سے آلو، ٹماٹر اور اب بجلی کے خریدار بتائیں کہ 65 برسوں سے کتنی سفارت کاری کام آئی ہے، مذاکرات اچھی بات ہے لیکن یک طرفہ ٹریفک قوم کی توہین ہے۔


انہوں ںے کہا: تاریخ گواہ ہے کہ ھندوستان نے کبھی بھی پاکستان کیخلاف کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا، اندرونی صورتحال سے فائدہ اٹھانے والی قوتیں دراصل پاکستان کو تنہا کرنے کے درپے ہیں، امریکی ایماء پر پاکستان کو سینڈویچ بنانے کی شازشیں کی جا رہی ہیں، لہٰذا حکمرانوں اور ریاستی اسٹیک ہولڈرز کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے۔


ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا: پاکستان کے فقط دو ہی خیرخواہ ملک ہیں جن کی سرحدیں ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوئیں اور انہوں نے ہمیشہ مشکل اور کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور اس کے حواری گوادر منصوبے اور پاک ایران گیس پائپ لائن کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان منصوبوں سے پاکستان کی ترقی اور زندگی وابسطہ ہے، ان قوتوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کو مکمل طور پر تنہا کر دیا جائے۔


حجت الاسلام جعفری نے کہا :  فوج کو پاک ھندوستان سرحد کی صورتحال سے زیادہ اس وقت ملک کی اندرونی صورتحال پر توجہ دینا ہوگی کیوں کہ اگر ہم اندر سے کمزور ہوگئے تو دشمن کیلئے حملہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں رہے گا، بھارت پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور اس نے یہ طاقت کیوں حاصل کی ہے جس سے  انڈیا بخوبی واقف ہے۔


انہوں ںے کہا: قومی اسمبلی کا سیشن شروع ہوگیا ہے، لٰہذا قومی قیادت کو مل بیٹھ کر فی الفور دہشتگردی کیخلاف فیصلے کرنا ہوگا، دہشتگردی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور ملک اندر سے دن بدن کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ نواز حکومت کو مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑ کر ملک دشمن عناصر کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬