07 June 2014 - 20:33
News ID: 6860
فونت
آئی ایس او لاہور کے ترجمان:
رسا نیوز ایجنسی - امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر تجمل نقوی نے امام خمینی کی 25 ویں برسی کی تقریب کل اتوار کو منعقد ہونے خبر دی ۔
اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او لاہور پاکستان کے زیراہتمام کل اتوار کو امام خمینی کی 25 ویں برسی کی تقریب منعقد مرکزی سیکرٹریٹ المصطفی ہاؤس مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر ، مولانا حیدر علی نقوی، مولانا محمد رضا مظفری اور دیگر علماء کرام خطاب کریں گے ۔


 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو میں کہا: معاشرے کے اندر اسلامی نظریات اور الہیٰ فکر کی ترویج راہِ امام خمینی (رہ) پر چلے بغیر ممکن نہیں۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) نے «لا شرقیہ و لا غربیہ» کا نعرہ بلند کر کے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ لی اور اس طرح سے حق اور باطل کو جدا کر دیا کہا: امام خمینی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے امت مسلماں کو یکجا کرنے کے لیے عملی جدوجہد کی جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬