17 June 2014 - 14:29
News ID: 6898
فونت
شیعہ علماء کونسل کے ترجمان:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان پاکستان میں موجود دھشتگرد گروہوں کے خلاف آپریشن کو امید بخش بتاتے ہوئے لشکر جھنگوی کے سیاہ کارناموں سے چشمی پوشی پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
طالبان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان نے پاکستان میں موجود دھشت گرد گروہوں کے خلاف فوج کے حالیہ آپریشن کو امید بخش جانا ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ پارلیمنٹ کی حمایت کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا جواز مہیا ہوجائے گا تاہم یہ سوال اپنی جگہ پر بدستور موجود رہے گا کہ جب مذاکرات کی باتیں ہورہی تھیں تو اس وقت بھی لشکرجھنگوی دہشت گرد جیسے گروہ کا کوئی تذکرہ نہیں ہوا کہا: اب آپریشن کے فیصلے کے بعد بھی لشکر جھنگوی کے خلاف سخت اور کڑے اقدامات کی خبر نہ ہونا قابل تشویش ہے ۔


ایس یو سی پاکستان کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر صورت حال یہی رہی تو ملک کی داخلی سلامتی خطرات سے دوچار رہے گی جس کا تدارک کیا جانا چاہئے کہا: دھشتگردوں کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن سے ملک کے چپہ چپہ میں ہزاروں معصوم اور بے گناہ انسانوں کے بہیمانہ قتل عام کا ازالہ ممکن ہے ۔
 

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۱۷ August ۲۰۱۹ - ۰۹:۵۷
اعوذبالله من شیطان الرجیم
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬