رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ(ع) پاکستان کے پرنسپل حجت الاسلام سید اشتیاق کاظمی نے وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے ارسال کردہ مراسلہ کے سلسلہ میں اظھار خیال کرتے ہوئے کہا: وزارت داخلہ کی طرف سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو خطرات اور دہشت گردانہ حملہ سے آگاہ کرنا کافی نہیں بلکہ قائد ملت جعفریہ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت ذمہ داری ہے ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردوں کو لگام دینا، ان کا قلع قمع کرنا، وطن عزیز کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہا: قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کو وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ مراسلہ بھیج کر خطرات اور دہشت گردانہ حملہ سے آگاہ کرنا، اگرچہ حکومت کا اچھا قدم ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے ۔
حجت الاسلام کاظمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خطرات کے پیش نظر قائد ملت جعفریہ کو اپنی فعالیات محدود کرنے کی ہدایت دہشت گردوں کے سامنے حکومت کا اعلان بے بسی ہے کہا: قائد ملت جعفریہ کی حفاظت اور انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے وزارت داخلہ کے اس بیان کو تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے کہ ہم کسی حادثہ کے ذمہ دار نہ ہوں گے کہا: یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے ۔ ہم حکومت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا پُرزور مطالبہ کرتے ہیں ۔