‫‫کیٹیگری‬ :
30 June 2014 - 17:16
News ID: 6962
فونت
آیت ‏الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‏ الله حسین نوری همدانی نے تاکید کی : خداوند عالم نے جس موجود کو بھی خلق کیا ہے اس کی ہدایت اور رہنمائی کی ہے اور اس ہستی نظام میں کوئی بھی موجود ایسی نہیں ہے کہ خدا کی رحمت ہدایت اس کے نصیب میں نہ ہوا ہو ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‏الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے رمضان کے مبارک مہینہ کی آمد پر اس مبارک مہینہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : ہر مہینہ کا ایک پیغام ہے جو اس مہینہ کی خصوصیت و مناسبت کی وجہ سے ہے رمضان کے مبارک مہینہ کا پیغام خداوند عالم کی مہمانی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے خداوند عالم سے منسلک رہنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : روزہ رکھنے کے ذریعہ اپنے اور اپنے پروردگار جو اس مہمان خانے کو بنانے والا ہے کے درمیان کے رابطہ کی حفاظت کریں ۔

انہوں نے صحیفہ سجادیہ کی دعا ۴۴ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : خداوند عالم نے جس موجود کو بھی خلق کیا ہے اس کی ہدایت اور رہنمائی کی ہے اور اس ہستی نظام میں کوئی بھی موجود ایسی نہیں ہے کہ خدا کی رحمت ہدایت اس کے نصیب میں نہ ہوا ہو ۔

حضرت آیت‏ الله نوری همدانی نے بیان کیا : خداوند عالم سال کے مہینیوں کے درمیان رمضان مبارک کو اپنے رحمت کا مہنیہ معین کیا ہے اور اس کے لئے پانچ لقب بیان کیا ہے ان میں سے ایک لقب اسلام ہے کہ جو مسلمان کی زندگی میں خاص تجلی رکھتا ہے اور تبدیلی و ترقی لائی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے رمضان مبارک کے دوسرے لقب کو بیان کرتے ہوئے کہا : عبادت کے لئے قیام کا مہنیہ ، اس مہینہ کا تیسرا لقب طہور و پاک کرنے والا مہینہ ، چوتھا لقب تمحیس کا مہینہ یعنی خداوند عالم کی طرف سے امتحان کا مہنیہ اور پانچواں لقب رمضان کا مبارک مہینہ ہے ۔

حضرت آیت ‏الله نوری همدانی نے اپنی گفت و گو کے اختمام میں وضاحت کی : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک حدیث میں ارشاد فرمایا ہے سب سے زیادہ صاحب فضیلت افراد وہ ہیں جو عبادت کے عاشق ہیں اور خدا سے عاشقانہ عبادت کرتے ہیں اور اپنے بدن کے اعضاء و جوارح کو عبادت کے انجام دینے میں استعمال کرتے ہیں اور عبادت کے وقت کو بہترین زمانہ جانتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬