20 July 2014 - 17:20
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7036
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین مولانا غلام قاسم جعفری نے ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی پرسخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ریاستی صدر مولانا غلام قاسم جعفری نے ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ ایک گروہ آپسی لڑائی کو بہانہ بناکرالزامات عائد کرنے اور اشتعال انگیزی کے درپہ ہے ۔


انہوں نے چکری روڈ پر ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : ملک میں کوئی شیعہ و سنی کا مسئلہ نہیں ہے ، آپس کی اندرونی لڑائی کو بہانہ بنا کر الزامات عائد کرنا اور غلیظ  نعرے لگانا اشتعال انگیزی ہے ، حکومت اس صورتحال کو کنٹرول کرے ۔


مولانا جعفری نے حکومت پاکستان سے شہریوں کی حفاظت کے اسباب فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کی عظیم مثال ملی یکجہتی کونسل کی صورت میں قائم ہے، ایک گروہ کی آپس کی لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینا انتہائی افسوسناک ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬