20 August 2014 - 13:26
News ID: 7160
فونت
سعودی عرب کے مفتی :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے مفتی نے داعش کو اسلام کا اول درجہ کا دشمن اور اس زمانہ کا خوارج بتایا ۔
مفتي شيخ عبدالعزيز آل الشيخ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے ایک پیغام میں داعش اور القاعدہ کو اسلام سے خارج تحریک کے عنوان سے یاد کیا ہے اور وضاحت کی : شدت پسندی ، بنیاد پرستی ، انتہا پسندی اور دہشت گردی فکر جو کہ زمین کو فاسد کرتا ہے اور نسلوں کو جلاتا ہے وہ صرف اسلام کا جز نہیں ہے بلکہ اس دین کے سب سے بڑے دشمنوں میں سے ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس دہشت گرد گروہ جس کا نام داعش و القاعدہ اور اس سے ماتحت گروہ ہیں جس کی ظلم و بربریت و جرائم کے ذریعہ سب سے پہلے مسلمان قربان ہوئے ہیں ۔

آل الشیخ نے اس گروہ کو خوارج کے جیسا جانا ہے اور وضاحت کی : انتہا پسند گروہ کہ جس نے عراق و شام کے بعض حصہ میں تسلط حاصل کی ہے یہ خوارج کا تسلسل ہے کہ جو مسلمانوں کو تکفیر کی دلیل سے ان کے مال و خون کو مباح جانتے ہیں اور اس گروہ نے اسلام سے خارج ہونے کا سب سے پہلے لقب پایا ہے ۔

سعودی عرب کے مفتی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : یہ خوارج گروہ کسی بھی بنا پر اسلام اور مسلمانوں کے نمائندے نہیں ہو سکتے ۔

یہ تقریر اس وقت بیان کی جا رہی ہے جب کہ سعودی عرب خطے میں دہشت گردی کا سب سے پہلا حامی ہے اور اس ملک کے وہابی علماء نے بھی اکثر اس دہشت گرد گروہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬