رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پرہیزگار اور خدمتگذار عالم دین آیت اللہ حاج شیخ محمد رضا آدینہ وند کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدری کا اظھار کیا ۔
اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پرہیزگار اور خدمتگذار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ محمد رضا آدینہ وند رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر ان محترم خاندان، پسماندگان، دوستوں اور ادبیات میں اس متبحر استاد سے استفادہ کرنے والوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم اپنے بڑھاپے میں بھی دینی اور سماجی خدمات میں مصروف ، مشغول اور فعال رہے اس عالم دین کی مہذب روح پر اللہ تعالی کی رحمت اور رضوان نازل ہو۔
سید علی خامنہ ای
23 ستمبر 2014
واضح رہے کہ آیت اللہ آدینہ وند کو آج شھر مقدس قم میں تشیع جنازہ کے بعد حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں دفن کردیا ۔