23 October 2014 - 21:50
News ID: 7400
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون کے صدقہ میں چلنے والی تحریک آج ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون کے صدقہ میں چلنے والی تحریک آج ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : شہداء کے خون سے کھینچی گئی لکیر کو نواز، شہباز اور رانا ثناء نہیں مٹا سکتے۔ بیداری کی یہ تحریک فرعونوں کے تعاقب کا نام ہے، ریاستی جبر و تشدد کا بازار گرم کرنے والوں نے ہر ادارہ تباہ کر دیا ہے، پولیس، ریلوے، پی آئی اے، ہر ادارہ نواز حکومت کے ہاتھوں تباہ ہوچکا ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : نواز شریف کا ہندوستان کے ساتھ کاروباری رشتہ ہے۔ یہ حکمران پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک ہیں۔ وحدت، امن، محبت، عدل اور آئین کی بحالی کی یہ تحریک جاری و ساری رہے گی، اور ہم خون کے آخری قطرے تک اس تحریک کے ساتھ رہیں گے۔ جہاں ہمارے اہل سنت بھائیوں کا پسینہ گرے، وہاں ہمارا خون گرے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬