26 October 2014 - 21:39
News ID: 7409
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوں پر؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنماوں پر ماہ محرم الحرام کے دوران خیبر پختونخوا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
حجت الاسلام محمد امين شھيدي حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی سمیت دیگر رہنماوں پر ماہ محرم الحرام کے دوران خیبر پختونخوا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ان رہنماوں کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ، جس کا انکشاف اس وقت ہوا جب حجت الاسلام ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکت کے لئے ایبٹ آباد پہنچے تو مقامی انتظامیہ نے ان کی گاڑی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی ۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود کارکنان نے انتظامیہ کے اس کارنامہ پر شدید رد عمل پیش کیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو مجبوراً راستہ دینا پڑا ۔

موصولہ خبر کے مطابق ایک باقاعدہ نوٹیفیکشن کے مطابق دیگر مسالک کے علمائے کرام سمیت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین حجت الاسلام ناصر عباس جعفری، حجت الاسلام امین شہیدی پر خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہنگو، کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں نقص امن کا جواز بنا کر محرم الحرام میں داخلے اور مجالس عزاء سے خطاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬