30 October 2014 - 16:26
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7428
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : انسان اشرف المخلوقات ہے جس کی عزت و تکریم کا ذکر خود خدا وند تعالیٰ نے کیا ہے ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : انسان اشرف المخلوقات ہے جس کی عزت و تکریم کا ذکر خود خدا وند تعالیٰ نے کیا ہے ، احترام انسانیت ہی فلسفہ حسینی (ع) کا پیغام ہے ، میدان کربلا عزت و تکریم کا اعلیٰ ترین مظہر ہے، اسوئہ حسینی پر عملدرآمد سے امن قائم ہوسکتا ہے ۔

ریاض حسین نجفی نے کہا : امام عالی مقام (ع)  نے یزید کی بیعت اس لئے نہیں کی کیونکہ یہ انسانی اقدار کی تذلیل تھی  کیونکہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اس کی عزت و تکریم کا خدا وند تعالیٰ قائل ہے لہٰذا انسان کو بھی چاہیے کہ اپنے احسن کردار سے اپنی اس حیثیت کو برقرار رکھے تاکہ عہد خداوندی کا پاس رہے ۔

انہوں نے بیان کیا : میدان کربلا انسانی عزت و تکریم کا اعلیٰ ترین مظہر ہے۔ امام حسین علیہ السلام اور ان کے احباب (ع) نے حقیقی طور پر اشرف المخلوقات کے شرف کو باقی رکھا اور اپنے فکر و عمل سے دوام بخشا ۔
 

ریاض حسین نجفی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : آج کل کے دور میں ہمیں اسی شرف و عزت کا خیال رکھانا چاہیے اور اپنے کرداروں کو بلند  ترین مقام پر پہنچانا چاہیے اگر ہم احترام انسانیت کے اصول کو اپنائیں اور معاشرہ صحیح معنوں میں اسوئہ حسینی (ع) سے استفسادہ حاصل کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس دنیا کو ایک مرتبہ پھر امن فراہم کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬