12 November 2014 - 15:32
News ID: 7471
فونت
عمار حکیم نے عراق کے سنی مفتی سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے عراق کے سنی مفتی سے ملاقات میں مسلکی فتنہ گری سے پرھیز اور آپسی اتحاد و مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے کی تاکید کی ۔
عمار حکيم اور شيخ مهدي الصميدعي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے گذشتہ روز عراق کے سنی مفتی شیخ مهدی الصمیدعی سے عراق کے دار الحکومت بغداد میں ہونی والی ملاقات میں مسلکی فتنہ گری سے پرھیز اور آپسی اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی ۔


حکیم نے اس ملاقات میں کہا:  اتحاد و یکجہتی کی بقا اور برادارنہ تعلقات کے قیام میں علماء کا کردار اہم اور یقینا نتیجہ بخش ہے ۔


انہوں ںے عراقی دارالافتاء کی جانب سے برادری ، اتحاد و یکجہتی کے پیغام کے سلسلہ میں کہا: شھریوں کے جان و مال کی حفاظت اور شھری ساخت کی حفاظت کا پیغام میڈیا ، ممبروں اور علمی مراکز کی جانب سے نشر کیا جانا ضروری ہے ۔  


شیخ مهدی الصمیدعی نے بھی علماء اور سیاستدانوں کے آپسی روابط و تعامل کی تاکید کی اور کہا: دارالافتاء مسلکی اور قبائلی فتنہ پروری سے مقابلے میں سنجیدہ ہے ۔


انہوں نے فتنہ پروروں اور ملک کو صدمہ پہونچانے والوں کے مقابل عمار حکیم کی کوششوں کو سراہا اور سلسلہ میں ان کا شکریہ ادا کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬