13 December 2014 - 20:01
News ID: 7577
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے چہلم سید الشہداء کے مرکزی جلوس میں شرکت کی ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بیان کرتے ہوئے کہا : کہ عزاداری پر کوئی قدغن برداشت نہیں نہ ہی کسی اجازت نامے کی ضرورت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال و عبادات کا تحفظ یقینی بنائے۔

چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین (ع)  کے سلسلے میں مرکزی جلوس راولپنڈی امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہوا۔ جلوس عزاء میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔

وفد میں راولپنڈی کے صدر حجت الاسلام غلام قاسم جعفری، سٹی آرگنائزر حجت الاسلام سید ضیغم عباس نقوی ، حجت الاسلام فرحت عباس جوادی، مولانا وزیر حسین کاظمی، مولانا مظہر حسین کاظمی، سید نزاکت حسین نقوی، سید رضی عباس جعفری اور سید محمود عباس نقوی سمیت دیگر علمائے کرام موجود تھے۔

اس موقع پر جلوس عزا  سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار اصحاب باوفا نے دین حق کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی دی اور یزیدیت کو قیامت تک کیلئے رسوا اور شکست فاش دیدی ۔

انہوں نے بیان کیا : کربلا معلی میں یہ اصول طے ہوگیا کہ ہر حق کیلئے اٹھنے والی آواز تحریک حسینیت کا پرچار کرے گی اور یزیدی قوتوں کے مقدر میں شکست فاش ہی ہے۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : عزاداری سید الشہداء قیام پاکستان سے قبل جاری و ساری ہے اور روایتی و غیر روایتی جلوس ہائے عزا کا سلسلہ نہ رکنے والا جاری ہے اور جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا : ریاست پاکستان اور آئین پاکستان نے ہمیں اس کے تحفظ کی ذمہ داری فراہم کی جبکہ یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

عارف حسین واحدی نے کہا : عزاداری سید الشہداء ہماری عبادات کا اہم جزو ہے جسے کسی صورت ترک نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اسے دبایا جاسکتاہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬