رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے پشاور سانحہ پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: دہشتگردوں کو شکست دینے اور دھشت گردی سے نجات پانے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آج قوم اس دانشوروں کے گریباں پکڑلیں جو داعش کی دفاع میں مقامی اخباروں میں کالم لکھ رہے ہیں کہا: دھشت گرد طاقتوں کا دفاع کرنے والے تمام لوگوں سے تفتیش کیا جائے کہ آیا یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
حجت الاسلام شہیدی نے دہشت گردوں اور دھشت گردی کو شکست دینے کے لئے قوم کو اتحاد کی دعوت دی اور کہا: طالبان اور داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو جہاد کے نام پر دنیا میں فساد برپا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں پشاور میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور دیگر شہداء کے لئے آج کل بدھ کی شام 5 بجے دعائیہ تقریب کا اہتمام ہوگا، جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی، حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی، حجت الاسلام حسن ہمدانی، حجت الاسلام مبارک علی موسوی، حجت الاسلام سید جعفری موسوی و دیگر شیعہ و غیر شیعہ علمائے کرام و شخصیتیں شریک ہوں گی ۔