07 March 2016 - 23:11
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9149
فونت
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ رھنما اور سپاہ محمد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید غلام رضا نقوی کا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگا ۔
حجت الاسلام غلام رضا نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ رھنما اور سپاہ محمد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید غلام رضا نقوی کا دل کا دورہ پڑنے جانے کے سبب انتقال ہوگا، انہیں کل منگل کو ان کے آبائی علاقے جھنگ کے آبائی قبرستان میں دفن کردیا جائے گا ۔


حجت الاسلام والمسلمین سید غلام رضا نقوی 18 سال، کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا اعظم طارق پر حملے سمیت متعدد دیگر بے بنیاد مقدمات کے الزام میں قید رہے۔ ان تمام مقدمات کے جھوٹے ثابت ہونے کے بعد عدالت پاکستان نے انہیں بری کر دیا تھا ۔


ہائیکورٹ کی جانب سے ان کی رہائی کا حکم دیئے جانے کے باوجود ڈی سی او لاہور نے محرم الحرام کے دوران نقص امن کا بہانہ بنا کر ان کو ایک ماہ کیلئے نظر بند رکھنے کے مزید احکامات جاری کئے تھے۔


آپ رہائی کے بعد ٹھوکر نیاز بیگ علاقے میں اپنے گھر میں قیام پذیر تھے تاہم نیاز بیگ پولیس نے ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر رکھا تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬