رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور انصار اللہ سے وابستہ عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے ایک توچکا میزائل سے الجوف میں سعودی اتحاد کے مسلح افراد کے اڈے پر حملہ کیا ۔
یمن کے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے کہا گیا ہے : یہ میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جا کر لگا۔ جس کے نتیجے میں ستر سے زائد جارح فوجی ہلاک اور ایک سو سے زائد سعودی ایجنٹ زخمی ہو گئے ۔
یمن کی فوج اور انصار اللہ کے جوانوں نے یمن کے مفرور سابق صدر منصور الھادی کے حامی مسلح افراد کے ٹھکانے اور صوبہ مآرب میں النصر فوجی اڈے کو "قاہر ایک" میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا تھا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحدی علاقے الربوعہ میں ایک سعودی شہزادے متعب بن محمد آل سعود کی گاڑی پر دیسی ساختہ دستی بم سے حملہ کر دیا جس سے یہ سعودی شہزادہ زخمی ہو گیا ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے مزدوروں کے ساتھ بنائے گئے اتحادیہ میں شامل بعض عرب ممالک کے تعاون سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی بھی ہے ، مگر کسی بھی مغربی ممالک جو لمحہ بہ لمحہ بغیر کسی حقیقی حوادث کے انسانی حقوق کا نعرہ لگاتے تھے آج ان مظالم کے سامنے خاموشی اختیار کر لی ۔