مقالہ - صفحه 7

ٹیگس - مقالہ
عید کے سلسلہ سے یہ بات قابل غور ہے کہ جیسا کہ ماہ مبارک رمضان کے سلسلہ میں وارد روایات بتاتی ہیں کہ اس مہینہ کا ایک فلسفہ فقیروں اور امیروں کے درمیان فرق کو مٹا کر سب کو ایک رنگ میں رنگنا بھی ہے تو اب ہمارے لئے ضروری ہے جس طرح پورے ماہ رمضان ہم نے فقیروں اور بے نواوں کا خیال رکھا عید کی آمد پر بھی غریبوں کو نہ بھولیں اور جب ایک دوسرے سے ملنے جائیں تو کوشش کریں کہ تھوڑا وقت اپنے غریب بھائیوں کے لئیے بھی نکال لیں اور یتیموں اور ناداروں کو ہرگز فراموش نہ کریں کہ اگر ہم نے یتیموں کو اس خاص دن میں یاد رکھا تو خدا بھی ہمیں محشر کے خاص دن نہیں بھولے گا۔
خبر کا کوڈ: 436293    تاریخ اشاعت : 2018/06/16

انبیاء الٰہی کے معجزات غالبا اسی عصر کے فنون اور علوم کے ساتھ ہماہنگ تھے۔ دانشمندان ان معجزات کے مطالعے کے بعد ان کے خارق العادہ ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔ جیسے حضرت موسی (ع) کے زمانے میں جادو بہت عروج پر تھا اس لئے آپ جادو سے مشابہ ایک معجزہ لے کر آئے اور جب ساحران فرعون نے عصا کو سانپ ہوتے دیکھ لیا تو اس عمل کو خارق العادہ قرار دیا اور اسی وقت حضرت موسٰی (ع) پر ایمان لے آئے، "اور ہم نے موسٰی کو اشارہ کیا کہ اب تم بھی اپنا عصا ڈال دو، وہ ان کے تمام جادو کے سانپوں کو نگل جائے گا"۔
خبر کا کوڈ: 436266    تاریخ اشاعت : 2018/06/13

آج جب ہم ولادت امام حسین علیہ السلام کی خوشیاں منا رہے ہیں تو ہمیں اپنا ایک محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہماری زندگی کونسی زندگی ہے کیا ہماری زندگی وہ ہے جسے حسینی کہا جا سکے ، یا پھر ہماری زندگی ان ذلتوں کے سایہ میں گزر رہی ہے جن کے لئے حسین آواز دیتے ہیں ھیات منا الذلہ ۔۔۔
خبر کا کوڈ: 435625    تاریخ اشاعت : 2018/04/20

ولقد کان لکم فی رسول اللہ اسوة حسنہ صرف ایک قرآن کا نعرہ نہیں بلکہ ایسی حقیقت ہے کہ جس پر ہم اگر غور کرنے کو تیار ہو جائیں تو زندگی کا رنگ ہی بدل جائے زندگی کے ہر گام پر ہمیں کمال ملے ہر موڑ پر ہمیں کامیابی ملے ۔شک نہیں کہ رسول اکرم (ص) کی ذات ان مفاہیم کا سب سے بڑا مظہر ہے جنکے ذریعہ انسان کمال کی بلندیوں تک پہونچتا ہے .
خبر کا کوڈ: 435559    تاریخ اشاعت : 2018/04/14

امام کاظم علیہ السلام کی ولادت کی معروف تاریخ ۷ صفر المظفر ہے ،آپ نے ۱۲۸ ہجری ابواء کے مقام پر اس دنیا میں آنکھیں کھولیں آپ اپنے حلم کے سبب کاظم کے طور پر پہچانے گئے جبکہ آپکی کنیت ابو الحسن اور ابو ابراہیم بیان کی گئی ہے [۱]
خبر کا کوڈ: 435538    تاریخ اشاعت : 2018/04/11

عنقریب ہم سب امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت منانے کے لئے آمادہ ہیں ،۱۳ رجب کی تاریخ ایک بڑی تاریخ ہے اس دن تاریخ کے اس عظیم المرتبت انسان کی ولادت ہوئی ہے جس کی تعلیمات سے آج بھی بنی نوع بشر بہرہ مند ہو رہی ہے وہ انسان جسکا دل صرف اپنوں ہی کے لئیے نہیں ہر ایک انسان کے لئیے تڑپتا تھا ۔
خبر کا کوڈ: 435455    تاریخ اشاعت : 2018/03/31

میڈیا میں نامحرم مرد و زن کے حدود کی عدم مراعات ، غیر دینی طرز زندگی ، بے مورد نامحرم مرد و زن کا میکس ہونا ، ڈیش ، انٹرنٹ ، سائبر اسپیس یا ایک جملہ یوں کہا جائے کہ ثقافتی حملے محرم و نا محرم حدوں کو پائمال کرنے میں موثر ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 432271    تاریخ اشاعت : 2017/12/16

سن ہجري کا نواں سال تھا ، مکہ معظمہ اور طائف فتح ہو چکا تھا ، يمن ،عمان اور اسکے مضافات کے علاقے بھي توحيد کے زيرپرچم آچکے تھے اس بيچ حجاز اور يمن کے درمياں واقع علاقہ نجران جہاں عيسائي مقيم تھے اور شمالي آفريقہ اور قيصر روم کي عيسائي حکومتيں ان کي پشت پناہي کررہے تھيں ان ميں توحيد کے پرچم تلے آنے کي سعادت حاصل کرنے کا جذبہ نظر نہيں آتا اس پر رحم? للعالمين ان پر مہربان ہوگے ، عيسائيوں کے بڑے پادري کے نام اپنا خط روانہ کيا جس ميں عيسائيوں کو اسلام قبول کرنے کي دعوت دي گئي تھي ۔
خبر کا کوڈ: 429960    تاریخ اشاعت : 2017/09/15

مورخین کا کہنا ہے کہ رسول اکرم (ص) کے گھر میں حضرت امام حسن (ع) کی پیدائش اپنی نوعیت کی پہلی خوشی تھی۔ آپ کی ولادت نے رسول اکرم (ص) کے دامن سے مقطوع النسل ہونے کا دھبہ صاف کردیا اور دنیا کے سامنے سورۂ کوثرکی ایک عملی اور بنیادی تفسیر پیش کردی۔
خبر کا کوڈ: 428479    تاریخ اشاعت : 2017/06/10

حضرت عباس علیہ السلام جو "ابوالفضل" اور "علمدار کربلا" کے نام سے مشہور ہیں حضرت علی علیہ السلام اور حضرت ام البنین کے فرزند ہیں۔ حضرت عباس ۴ شعبان العمظم سن ۲۶ ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 427844    تاریخ اشاعت : 2017/05/01

آئندہ کا منظر نامہ بڑا حیرت افروز اور دل سوز ہے۔ داعش افغانستان میں ڈیرے ڈال چکی ہے، طالبان کے مختلف دھڑے پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔ فکری رویئے سب کے ایک سے ہیں اور سارے ایک "نام نہاد عالمی خلافت" کا خواب بھی دیکھ رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان و افغانستان کو مل کر دہشت گردوں کی تمام اقسام کے خلاف یکجا ہونا چاہیے۔ افغانستان مگر ملا فضل اللہ اور دیگر دہشت گردوں کو پناہ دے کر اپنے اور خطے کے لئے ایک بڑی مصیبت کی پرورش کر رہا ہے۔ یہی لوگ داعش کے ہم رکاب ہوکر انسان کشی کریں گے اور پاکستان و افغانستان لندن میں مذاکرات کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ: 426944    تاریخ اشاعت : 2017/03/17

کیا وہ سماج مہذب کہلانے کے لائق ہے، جہاں مریضوں کے گردے اور عطیہ کیا گیا خون تک بیچ دیا جائے؟ اس پر ضد یہ کہ ہماری دو چار تسبیحات پر اللہ رب العزت، جو رب العدل بھی ہے، نے ہمارے لئے حوروں کے ریوڑ تیار کر رکھے ہیں؟ چند دن پہلے ہی عدالت عظمٰی نے یوٹیلٹی
خبر کا کوڈ: 426803    تاریخ اشاعت : 2017/03/10

ایک وقت تھا جب ہم مکتب جعفری کے عقائد اور متفقہ نظریات کے علاوہ سٹیج سے کچھ سنائے جانے کی کوشش کرنے والوں کا احتساب کرتے تھے، انہیں مجتھدین اور علماء حق کے خلاف زبان درازی پر روکا اور ٹوکا جاتا تھا اور یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ کسی غلط پڑھنے والے کو جو غلط روایات اور گھڑی ہوئی باتیں پڑھتا تھا، اسے بھی روکا جاتا تھا، پھر ہم باہمی طور پہ قومی سطح پہ کسی مسئلہ کی وجہ سے تقسیم بندی کا شکار ہوگئے تو ہماری قومی آواز دب گئی، ہماری اجتماعی و قومی نمائندگی دم توڑ گئی، ہماری ملی و اجتماعی شناخت ایسے لوگ بن گئے، جن کا ملت کیساتھ بس پیسے کا رشتہ تھا، جو ملت کو اپنی چکنی چپڑی باتوں سے اور من پسند عقائد و نظریات سے نیند کی گولیاں کھلا کے گہری نیند میں لے جانے کا ہنر جانتے تھے۔
خبر کا کوڈ: 423976    تاریخ اشاعت : 2016/10/21

ایک وقت تھا جب ہم مکتب جعفری کے عقائد اور متفقہ نظریات کے علاوہ سٹیج سے کچھ سنائے جانے کی کوشش کرنے والوں کا احتساب کرتے تھے، انہیں مجتھدین اور علماء حق کے خلاف زبان درازی پر روکا اور ٹوکا جاتا تھا اور یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ کسی غلط پڑھنے والے کو جو غلط روایات اور گھڑی ہوئی باتیں پڑھتا تھا، اسے بھی روکا جاتا تھا، پھر ہم باہمی طور پہ قومی سطح پہ کسی مسئلہ کی وجہ سے تقسیم بندی کا شکار ہوگئے تو ہماری قومی آواز دب گئی، ہماری اجتماعی و قومی نمائندگی دم توڑ گئی، ہماری ملی و اجتماعی شناخت ایسے لوگ بن گئے، جن کا ملت کیساتھ بس پیسے کا رشتہ تھا، جو ملت کو اپنی چکنی چپڑی باتوں سے اور من پسند عقائد و نظریات سے نیند کی گولیاں کھلا کے گہری نیند میں لے جانے کا ہنر جانتے تھے۔
خبر کا کوڈ: 423976    تاریخ اشاعت : 2016/10/21

سرورکائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امام حسین علیہ السلام کے بارے میں ارشاد فرمایا: ”حسین منی وانامن الحسین“حسین مجھ سے ہے اورمیں حسین سے ہوں ۔ خدا اسے دوست رکھے جوحسین کودوست رکھے۔
خبر کا کوڈ: 423801    تاریخ اشاعت : 2016/10/12

سرورکائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امام حسین علیہ السلام کے بارے میں ارشاد فرمایا: ”حسین منی وانامن الحسین“حسین مجھ سے ہے اورمیں حسین سے ہوں ۔ خدا اسے دوست رکھے جوحسین کودوست رکھے۔
خبر کا کوڈ: 423801    تاریخ اشاعت : 2016/10/12

حیرت تو یہ ہے کہ اس وقت جب دونوں جانب جنگ کے بگل بج رہے ہیں، وہ عالمی امن کے ٹھیکیدار کہاں ہیں؟ کیا انہیں سنائی نہیں دیتا کہ مسلسل ایک نیوکلیائی ملک دوسرے نیوکلیائی ملک کو جنگ کے لئے للکار رہا ہے۔ ہمیشہ جنگوں کے آغاز کے بعد میں اس میں کودنے والے اور روایتی مذمتی بیانات جاری کرکے عالمی امن کے میڈل سینے پر سجانے والوں کی اس وقت کوئی آواز نہیں سنائی دیتی۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ خطے میں جنگ ہی ان عالمی ٹھیکیداروں کے فائدے میں ہے۔ ایف سکس ٹین، ٹینک، توپیں، آلات حرب بیچنے کا اس سے اچھا کیا موقع ہوسکتا ہے۔ اگر خدا نخواستہ خطے میں جنگ چھڑ جائے تو یہاں متوقع اقتصادی منصوبے بھی کچھ عرصے کے لئے کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 423567    تاریخ اشاعت : 2016/10/01

کشمیری مسلمان دوسری مسلم قوموں سے ہرگز جدا نہیں۔ سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں۔ آج شام، فلسطین اور کشمیر میں دشمن انسانیت کے ظلم وستم کی بھڑکائی ہوئی آگ میں گویا سارے جہاں کے مسلمان جل رہے ہیں۔ ایک مسلمان پر دوسرے مسلمانوں کے بہت سارے فرائض اور حقوق ہیں۔ ایک دوسرے کی حفاظت کرنا، ایک دوسرے کے دکه سکه میں شریک ہونا اہم فرائض میں سے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 422580    تاریخ اشاعت : 2016/08/02

ماہ مبارک رمضان، تزکیہ اور تربیت نفس کا مہینہ ہے۔ ویسے تو پورے سال انسان تزکیہ نفس اور اپنی تربیت کر سکتا ہے، لیکن ماہ رمضان میں قدرت کی طرف سے ایسا انتظام ہے کہ مؤمنین کے قلوب خود بخود آمادہ ہو جاتے ہیں تاکہ وہ پیغام خداوندی کو دریافت کر سکیں، اسکو سمجھ سکیں اور اس پر عمل کر سکیں۔
خبر کا کوڈ: 422363    تاریخ اشاعت : 2016/06/08

پاکستان کا قیام ایک معجزہ تھا، تحریک پاکستان میں اہل تشیع کا بنیادی رول تھا، شیعہ اس معجزے کے معجز نما ہیں۔ خدا پر ایمان اور توسل یہ ہمت اور جذبہ عطا کرتا ہے کہ بڑی سے بڑی منزل آسانی سے سر ہو جاتی ہے۔ قیام پاکستان کا معرکہ ایک عظیم الشان فتح تھی، جس کے سرخیل اہلبیت علہیم السلام سے محبت رکھنے والے مسلمان تھے، سوچ، فکر، علمی، عملی، مالی اعتبار سے قائدانہ بنیادی کردار انہی کا تھا۔
خبر کا کوڈ: 422252    تاریخ اشاعت : 2016/05/09