Tags - گرافک
عالم اسلام کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری آج تہران کے ایک ہاسپیٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے۔ آیت اللہ تسخیری 19 اکتوبر 1944 میں تہران میں پیدا ہوئے۔ اپ نے سن 1995 میں ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی کی تاسیس کی اور 2001 میں ادارہ عالمی تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سکریٹری مقرر کئے گئے نیز دیگر اہم سرگرمیاں اپ کی زندگی کا حصہ ہیں۔
News ID: 443485 Publish Date : 2020/08/18
پیغمبر اسلام ص: علی(ع) کی دوستی ایسی نیکی اور ثواب ہے جس سے کوئی بدی اور گناہ انسان کو نقصان نہیں پہونچا سکتا، حضرت(ع) کی دشمنی اور بغض ایسا گناہ ہے جس سے کوئی نیکی اور ثواب انسان کو نفع اور فائدہ نہیں پہونچا سکتا۔ مناقب خوارزمی ص 189
News ID: 443395 Publish Date : 2020/08/07
رهبر معظم انقلاب: مسئلہ غدیر اور پیغمبر اسلام(ص) کیجانب سے امیرالمومنین(ع) کو ملت اسلامیہ کا ولی امر معین کیا جانا ایک اہم اور با معنی واقعہ ہے، درحقیقت معاشرہ کی مدیریت میں رسول اسلام(ص) کیجانب سے کردار نبھانا ہے. 18 ذی الحجہ سن 10 ھجری کو رونما ہونے والے اس عمل کا مطلب یہ ہے کہ اسلام، معاشرہ کی مدیریت کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے.
News ID: 443394 Publish Date : 2020/08/07
رھبرانقلاب اسلامی: انسان کی ترقی کی راہیں تو بند نہیں ہیں! ممکن ہے ہزاروں برس یا کروڑوں برس انسان زندگی گزارے، حیات جتنی بھی ہو ترقی کرتا رہے گا مگر آج بنیادی اصول ٹوٹ چکے ہیں کہ جس کی بنیاد پیغمبر اسلام(ص) نے رکھی تھی اور اس کی حفاظت کیلئے وصایت و نیابت کی بنیاد رکھی «مگر خلاف ورزی کی گئی» کہ اگر خلاف ورزی نہ کی گئی ہوتی تو کچھ اور ہی ہوتا یہ «غدیر» ہے۔ 29 ذی القعده 1426ھ مطابق 30 دسمبر 2005ء ۔
News ID: 443380 Publish Date : 2020/08/06
رهبر معظم انقلاب: امام علی نقی ہادی(ع) ایک مجاہد کی صورت متوکل کے دربار میں گئے اور آپ نے مجلس شراب کو مجلس معنویت میں بدل دیا یعنی اسے مغلوب کردیا، اس طرح کے آخر میں متوکل نے امام(ع) کو عطر تحفہ دیا اور احترام کیساتھ رخصت کیا۔ ایسے مقابلے میں جس کا آغاز گر گرم مزاج اور طاقتور خلیفہ تھا، امام علی نقی ہادی(ع) نے ایک نفسیاتی جنگ چھڑی، ایک ایسی جنگ جس میں نیزہ و شمشیر سے استفادہ نہیں ہوتا۔ 3 رجب 1422ھ مطابق 21 ستمبر 2001ء ۔
News ID: 443379 Publish Date : 2020/08/06
رهبر انقلاب اسلامی: غدیر کی اہمیت فقط اس وجہ سے نہیں ہے کہ امیرالمؤمنین معین کئے گئے، یہ اہم ہے، مگر اس سے بھی اہم یہ ہے کہ اس دن ضابطہ اور قانون بنایا گیا، روشن کیا گیا کہ اسلامی معاشرہ میں شہنشاہی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہے، انفرادی حکومت، دولت اور طاقت کی حکومت، عیش پرستوں کی حکومت، لوگوں پر متکبر کی حکومت، منفعت پرستوں اور خود کو لگانے والوں کی حکومت، اپنے لئے مال و دولت اکٹھا کرنے والوں و ذخیرہ اندوزوں کی حکومت، ہوس پرستوں کی حکومت بے معنی ہے، معلوم ہوا کہ اسلام ایسا ہے۔ 17 ذی الحجہ 1437 ھ مطابق 20 ستمبر 2016ء ۔
News ID: 443378 Publish Date : 2020/08/06
حجت الاسلام سید عارف حسین حسینی کی شھادت پر حضرت امام خمینی(ره) کے پیغام کا حصہ؛ «ہم نے اپنےعزیز بیٹے کو کھودیا ہے» وظیفہ شناس و متعھد علماء اور کٹھ ملاوں کے درمیان اہم ترین یہی فرق ہے کہ علمائے مجاہد اسلام ہمیشہ درندوں اور سامراجی طاقتوں کے زہریلے تیروں کے نشانہ پر رہے ہیں اور حادثہ کے پہلے تیر انکے دلوں کو نشانہ بنا لیتے ہیں۔ کتاب: صحیفہ امام خمینی(ره) ج 21 ص 122
News ID: 443366 Publish Date : 2020/08/04
محترم محروم ابوالحسن اصفھانی( رحمت اللہ علیہ) کے بیحد فعال ہونے پر یہی بس کہ گویا اپ حاضر الذھن تھے، ہم نے خود بغیر مطالعہ کئے آپکو درس دیتے دیکھا ہے، کیونکہ درس شروع ہونے کے دن خود انہیں اور انکے شاگردوں کو معلوم نہیں تھا کہ درس کہاں سے شروع ہوگا، آپ نے درس خارج فقہ کو یوں ہی ایک جگہ سے شروع کیا اور مطالعہ کئے استاد کی طرح ختم کیا.
اقتباس: کتاب حضرت اللہ العظمی محمد تقی بہجت(رہ) کے حضور میں
News ID: 443364 Publish Date : 2020/08/04
رسول خدا صلّی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا: اگر درخت قلم بن جائیں اور دریا روشنائی، جنات حساب و کتاب کریں اور انسان لکھیں تو بھی فضایل علی بن ابی طالب علیه السلام کو یکجا اور شمار نہیں کرسکتے. (بحارالأنوار 49/40، بنقل از مناقب خوارزمی) ۔
News ID: 443359 Publish Date : 2020/08/03
رهبر معظم آیت الله العظمی خامنہ ای:اگر ہم اتحاد اسلامی کی باتیں کرتے ہیں تو اس کے پابند بھی ہیں، ہرگز تصور نہ کیا جائے کہ اہم، ترقی یافتہ، بنیادی اور نجات بخش مفھوم، یعنی مفھوم ولایت اور غدیر کو فراموش کر بیٹھیں گے، موضوع ہرگز فراموش نہ کیا جائے۔ 18 ذی الحجه 1415ھ. مطابق 18 مئی 1995 ء .
News ID: 443358 Publish Date : 2020/08/03
اگر بقرعید(عید الاضحی) کی حکمت پر توجہ کی جائے تو بہت سارے راستے ہمارے لئے کھل جائیں گے، بقرعید میں ایک عظیم الہی شکرگزاری اور قدردانی پوشیدہ ہے، خدا کے منتخب پیغمبر حضرت ابراهیم(ع) کہ انہوں نے اس دن قربانی پیش کی، اپنے چہیتوں کی قربانی میں جان کی قربانی سے بالاتر ہے۔
News ID: 443333 Publish Date : 2020/07/31
رهبر معظم انقلاب: خواص کی کوتاہی سبب بنی کہ تاریخ بنی امیہ کے حق میں ختم ہو، دنیا کو دین پر مقدم کرنا اور موت کا خوف، کوفہ میں حضرت مسلم ابن عقیل(س) کی شھادت کا سبب بنا، سانحہ عاشوراء بھی خواص کی انہیں حرکتوں کا نتیجہ ہے، جیسا کہ امام حسین(ع) نے مکہ سے کربلا تک اپنی گفتگو، بیانیہ اور تقریروں میں ان نکات کی جانب اشارہ فرمایا ہے اور خواص کو ان باتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
News ID: 443319 Publish Date : 2020/07/30
رهبر معظم انقلاب: حضرت امام حسین(ع) «دعائےعرفہ» میں خدا کا شکرادا کرتے ہیں کہ آپ کفرستان میں پیدا نہیں ہوئے (کیوں کہ آپ مرسل آعظم کی حکومت میں پیدا ہوئے تھے) جی ہاں! اس بات کی اتنا زیادہ اہمیت ہے کہ امام حسین(ع) اور وہ بھی دعائےعرفہ میں خدا کا شکر ادا کررہے ہیں کہ اس نے حکومت کفر میں اپکو کو پیدا نہیں کیا بلکہ حکومت اسلام میں اپکو پیدا کیا۔
News ID: 443318 Publish Date : 2020/07/30
حکومت آل سعود نے زائرین خانہ خدا کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔ لہذا اسی بنیاد پر ہم اطمینان سے کہ رہے ہیں کہ مکہ کا سانحہ، آزاد مسلمانوں کو قلع و قمع کرنے والے جهاں خواروں کی بنیادی سیاست سے الگ نہیں ہے، ہم مشرکین سے اعلان برائت کرتے ہوئے عالم اسلام کی متحدہ انرجی کو آزاد کرانے کا ارادہ رکھتے تھے اور رکھتے ہیں، خداوند متعال کی عنایت اور فرزندان قران کی مدد سے ایک دن یہ چیز محقق ہوکر رہے گی اور ان شاء اللہ ایک دن تمام مسلمان و ستم دیدہ افراد دنیا کے ظالموں کے خلاف آوازیں اٹھاکر اس بات کو ثابت کریں گے کہ سپر پاورز اور ان کے ٹکڑے پر پلنے والے غلام، دنیا کے منفور ترین انسان ہیں ۔ امام خمینی رہ / 5 ذی الحجه 1408 هجری مطابق ۲۰ جولائی ۱۹۸۸ عیسوی۔
News ID: 443291 Publish Date : 2020/07/28
امام باقر علیہ السّلام کی شہادت ایک پیغام کی حامل تھی، لہذا خود امام محمد باقر(ع) نے وصیت کی اپ کے بعد ۱۰ سال تک منی میں اس شھادت کی مناسبت سے مجلس برپا کی جائے، ہمارے ائمہ کے درمیان یہ بے مثال اور بے نظیر ہے۔ امام محمد باقر (ع) کی یاد یعنی تحریفوں اور تبدیلوں کے مقابل حقیقی اسلامی تحریکوں کو احیا کرنےکی یاد۔ رهبر معظم انقلاب۔ 7 ذی الحجه 1430 مطابق 25 نومبر 2009 عیسوی
News ID: 443287 Publish Date : 2020/07/28
عراق میں انگلینڈ کے سفیر مرحوم کاشف الغطاء کی ملاقات کو گئے، کاشف الغطاء نے انہیں دنیا میں انگلینڈ کے جرائم کی بہ نسبت متنبہ کیا، سفیر نے بطور طنز پوچھا: آپ کے اس عظیم کتابخانہ میں ہمارے خلاف کوئی کتاب ہے؟ کاشف الغطاء نے بغیر توقف کے فرمایا: ہم میں سے ایک ایک کے دل سے اس نیزہ کی وجہ سے جیسے اپ لوگوں نے پیکر اسلام میں مارے ہیں، خون ٹپک رہا ہے۔ کتاب تو کچھ بھی نہیں ہے ہمارے دل تمھارے خلاف ہیں۔
News ID: 443213 Publish Date : 2020/07/19
توجہ دینی چاہئے کہ ولایت فقیہ کی مخالفت آسان کام نہیں ہے۔ جب بزرگ مرزا شیرازی نے تنباکو پر پابندی لگا کر حکومتِ برطانیہ سے مقابلہ شروع کیا تو ایک عالم دین نے ان کی مخالفت کی۔ مرزا نے مخالفت کی خبر پانے کے بعد ان کیلئے بد دعا کر دی۔ اس بد دعا کی وجہ سے اس عالم دین کی نسل علماء سے محروم ہوگئی۔ ان کا جوان بیٹا جوانی میں ہی مرگیا اور عالم دین بیٹے کی حسرت ان کے دل ہی میں رہ گئی ۔
News ID: 443212 Publish Date : 2020/07/19
آج حوزہ علمیہ فلسفی، فقھی اور کلامی دنیا کے مختلف میدانوں سے دور نہ رہے، دنیا میں اتنے سوالات اور مسائل مطرح ہیں، حوزہ علمیہ کا جواب کیا ہے؟ نہ غائب رہے اور نہ تسلیم ہو. دونوں ہی نقصان دہ ہے، نئی فکر کی ضرورت ہے. 19 مئی 2010 عیسوی
News ID: 443071 Publish Date : 2020/07/04
رهبر معظم انقلاب: آگاہ رہئے کہ مسائل سے بھری على بن موسى الرضا علیہ السّلام کی زندگی کا ہمیں پیغام" مستقل اور ہار ناماننے والا مقابلہ" ہے.
24 نومبر 1984 عیسوی
News ID: 443048 Publish Date : 2020/07/01
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ" من زار قبر عمّتی بقم فلہ الجنۃ" یعنی جو بھی قم میں میری پھوپھی کی زیارت کرے گا اُس پر جنت واجب ہے۔
News ID: 442999 Publish Date : 2020/06/23