19 June 2014 - 16:43
News ID: 6912
فونت
آیت الله سیستانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله سیستانی نے اپنے فتوے میں بیان کیا کہ وطن کے دفاع میں مرنے والے شھید ہیں اور انہیں غسل و کفن کی ضرورت نہیں ہے ۔
حضرت آيت الله سيد علي سيستاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے اپنے فتوے میں بیان کیا کہ وطن کے دفاع میں مرنے والے شھید ہیں ، انہیں غسل و کفن کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انہیں اسی لباس میں دفن کردیا جائے  ۔


اس فتوے میں ایا ہے : وطن کے دفاع میں مرنے والے یقینا شھید ہیں ، انہیں غسل و کفن کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انہیں اسی لباس میں نماز جنازہ پڑھکر دفن کردیا جائے  ۔


قابل ذکر ہے کہ حضرت آیت الله سیستانی نے پچھلے ہفتے دھشت گرد گروہ داعش سے مقابلہ کے لئے جہاد کفائی کا فتوی دیا تھا ۔


یہ فتوی بہت سارے عراقیوں کے مورد استقبال ٹھہرا ، یہاں تک حکومت عراق کو اعلان کرنا پڑا کہ استقبال کرنے والوں کی تعداد حکومت کی ضرورت سے زیادہ ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬