‫‫کیٹیگری‬ :
29 November 2014 - 12:14
News ID: 7529
فونت
آیت الله حائری شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ خبرگان رہبری کونسل کے نمائندے نے اس بیان کے ساتھ کہ امام حسین علیہ السلام پر آنسو انسان کے باطن کی آرامش کا سبب ہوتا ہے بیان کیا : خداوند عالم نے اشک کو انسان کے تطہیر کے لئے خلق کیا ہے اور رونا انسان کے روح کو سکون پہوچاتا ہے ۔
آيت الله حائري شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خبرگان رہبری کونسل کے نمائندہ آیت الله محی الدین حائری شیرازی نے گذشتہ شب فدائیان ولایت انجمن میں امام حسین علیہ السلام کے غم میں آنسو بہانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : جس طرح بارش مردہ زمین کو زندہ کرتا ہے سید الشهدا حضرت امام حسین علیہ السلام پر آنسو بھی گناہ کو ختم کر دیتا ہے اور انسان کے دل کو زندہ کرتا ہے ۔

آیت الله حائری شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ امام حسین علیہ السلام پر آنسو انسان کے باطن کو سکون عنایت کرتا ہے اور انسان کی قلبی و روحی ہدایت کو فراہم کرتا ہے بیان کیا : خداوند عالم آنسو و گریہ کو انسان کے تطہیر کے لئے خلق کیا ہے اور گریہ انسان کے روح کو سکون عطا کرتا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امام حسین علیہ السلام کے لئے رونا پیامبر اکرم (ص) اور خدواند عالم سے تقرب کا سبب بنتا ہے بیان کیا : امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنے سے انسان معمولی زندگی سے خارج ہوتا ہے اور خداوند عالم کے راہ میں صحیح بندگی اور عبادت میں قدم بڑھاتا ہے اور معنوی کمالات کے اعلی درجہ حاصل کرتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے استاد نے اپنی تقریری میں بیان کیا : انسان کو اپنی زندگی میں اپنے ارد گرد کے ماحول کا تابع نہیں ہونا چاہیئے ؛ اگر ارد گرد کا فاسد ماحول شخص کو اپنے لپیٹ میں لے رہا ہو تو اس کو اپنی صحیح زندگی کے راہ سے خارج نہیں ہونا چاہیئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬