20 December 2014 - 17:15
News ID: 7605
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی - سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی اور ان کے ہمراہ وفد نے پشاور آرمی پبلک سکول کی دعائیہ تقریب میں شرکت اور شمعیں روشن کیں نیز اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی اور ان کے ہمراہ وفد میں موجود شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدر حجت الاسلام محمد رمضان توقیر ، صوبائی سکریٹری وسیم اظہر ترابی اور مجاہد آخونزادہ نے پشاور آرمی پبلک سکول کی دعائیہ تقریب تقریب میں شرکت اور شمعیں روشن کیں نیز اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی ۔


حجت الاسلام واحدی نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے ، ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا کہا: سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ میں درندگی کی سب سے گھنائونی مثال ہے جس میں معصوم طلباء کو نہایت حیوانی طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے اس سانحے کے بعد پاکستان کا ہر شہری جہاں نوحہ کناں ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم سب شہداء کے وارثین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہمارا دل بھی خون کے آنسو رو رہا ہے  کہا : ہم پاکستان میں ایک عرصہ سے دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہے ہیں ، اس لئے ہمیں معلوم ہے کہ اپنے پیاروں کے بچھڑنے اور ان کے لاشے اٹھانے کا دکھ کتنا شدید ہوتا ہے، اس لئے کہ ہم نے بھی سینکڑوں لاشیں اُٹھائیں ہیں لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔


حجت الاسلام واحدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ اس دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث اصل مجرموں اور ان کے سرپستوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں کہا: آپریشن ضربِ عضب کا دائرہ ملک کے دوسرے شہروں تک بھی بڑھایا جائے تاکہ دہشت گردوں کا صفایا ہو سکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬