‫‫کیٹیگری‬ :
11 January 2016 - 13:42
News ID: 8929
فونت
آیت الله موسوی اردبیلی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله موسوی اردبیلی نے داعش کے ذریعہ شام کے شیعوں کے محاصرہ پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: اس دھشت گرد گروہ کی طاقت کی بنیاد دنیا کے بعض ممالک کی حمایت ہے ۔
آيت الله موسوي اردبيلي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید عبدالکریم موسوی اردبیلی نے آج صبح عراق کے عالم دین حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی سے ملاقات میں کہا: اگر چہ ہمیں شام میں ملنے والی کامیابی کی  اطلاع ملتی رہتی ہے کہ مگر آج بھی اس ملک میں موجود شیعوں کے حالات نا گفتہ بہ ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: داعش ایک چھوٹا سا گروہ ہے مگر دنیا کے بعض ممالک کی حمایت نے اسے طاقتور بنا دیا ہے ، یہ جنایتیں دھشت گردوں سے مقابلے میں ہمیں مستحکم عزم و ارادہ عطا کرتی ہیں ۔


حضرت آیت الله اردبیلی نے واضح طور پر کہا: میں بہت دعا کرتا ہوں اور جب مجاھدین کی پیروزی کی ہمیں خبریں موصول ہوتی ہیں تو بہت مسرور ہوتا ہوں ۔ 


اس مرجع تقلید نے مزید کہا: مجھ سے جس مقدار میں بھی امداد ممکن ہے میں کرنے کو تیار ہوں ، مجاھدین بہت کوشش کر رہے ہیں اور معلوم نہیں کہ یہ معرکہ کب تک چلے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬