09 August 2009 - 16:01
News ID: 100
فونت
حضرت آیت الله جوادی آملی نے استفتاء کے جواب میں کہا :
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله جوادی آملی نےایک استفتاء کے جواب میں کہ "سوائن فلو" کے سبب نقصان کااحتمال سفر حج میں تاخیر کا سبب نہیں بن سکتا ذکر کیا ہے : نقصان کااحتمال حج کی تاخیر کا سبب نہی بن سکتا
آيت الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جوادی آملی نےایک استفتاء کے جواب میں کہ  "سوائن فلو" کے  سبب نقصان کااحتمال سفر حج میں تاخیر کا سبب نہیں بن سکتا ذکر کیا ہے : نقصان کااحتمال حج کی تاخیر کا سبب نہی بن سکتا  .

اس استفتاء کا پورا مضمون جواب کےساتھ یہ ہے :

محضر مبارک حضرت آیت الله آقای جوادی آملی (دامت توفیقاته)

سلام و مسنون

اس کے ذریعہ مطلع کررہے ہیں :

جیسا کہ اپ اگاہ ہیں ان اواخر میں ایک خاص بیماری "سوائن فلو" کے نام سے مختلف ممالک من جملہ میں سعودیہ عربیہ میں شایع ہو گئی ہے جو ایرانی قوم اور گورمنٹ کی پریشانی کا سبب ہے خصوصا حج و عمرہ کے بجا لانے کی بہ نسبت ، لیکن ابہی تک کسی ذمہ دار حتی عربستان کی گورمنٹ کی نے حج وعمرہ سے قطعی طور پر منع نہیں کیا ہے فقط سعودیہ عربیہ کے وزیر صحت نےیہ کہا ہے کہ خاص بیماریوں میں مبتلی ، مسن حضرات یعنی پیسٹھ سال سے زیادہ عمر کے لوگ اور بچے حج و عمرہ کیلئے نہ جائیں .

اور دوسری جانب سے اس سال سات لاکھ عمرہ کرنے والوں میں سے تقریبا پچاس ادمی جیسا کہ ٹسٹ لیا گیا ہے اس بیماری میں مبتلاء ہوچکے ہیں کہ خدا کا شکر ہے سبہی شفاء یاب ہوچکے ہیں .
    
اور اب مذکورہ نکات کے بعد التجاء ہیکہ تحریر فرمائیں :

? : کیا احتمال نقصان مذکورہ تعداد میں مستطیع افراد کیلئے حج کو تاخیر میں ڈالنے پہ دلیل ہے .

?: کیا اس بناء ہر کہ سعودیہ عربیہ کی گورمنٹ نے حتمی طور پر بچوں ، بوڑھوں یعنی پیسٹھ سال سےاوپر ، خاص قسم کے مریض کو منع نہی کیا ہے کیا لوگوں کو اس مقدار میں نقصان  حج کی تاخیرکا سبب ہوسکتا ہے  .

اپکی سلامتی اور توفیقات میں اضافہ کیلئے خداوند متعال سے طلبگار ہیں .

جواب :

بسم الله الرحمن الرحیم:

1: مذکورہ مقدار میں احتمال نقصان ان لوگوں کی بہ نسبت جن لوگوں پر حج واجب ہو چکا ہے تاخیر کا سبب نہیں ہو سکتا  .

2: مذکورہ مقدار میں احتمال نقصان ان لوگوں کی بہ نسبت جو اس سال مستطیع ہوئے ہیں ، اطمینان کی صورت میں کہ ایندہ سال انہیں دوسرے نقصانات کا منھ نہیں دیکھنا پڑے گا تاخیر کا سسب بن سکتا ہے .

3: ھر حالت میں اگر کسی نے مذکورہ مشکلات کے باوجود حج کو انجام دیا تو اسکا حج صحیح ہے.(ن)
 
 جوادی آملی ، 6/8/09

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬