22 February 2020 - 14:57
News ID: 442157
فونت
مجلس علمائے ہند نے اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی دباو میں آئے بغیر ظالموں کا ساتھ دینے سے گریز کریں اور ملک کے ان کروڑوں باشندوں کے جذبات کو سمجھیں جو انسانی بنیادوں پر دہشت گردوں کی مخالفت کررہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس علمائے ہند نے اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی دباو میں آئے بغیر ظالموں کا ساتھ دینے سے گریز کریں اور ملک کے ان کروڑوں باشندوں کے جذبات کو سمجھیں جو انسانی بنیادوں پر دہشت گردوں کی مخالفت کررہے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے دورے کے خلاف ہندوستانی عوام ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں اور اس ملک میں امریکی صدر کے دورہ ہندوستان کےخلاف آوازیں اور نعرے بلند ہورہے ہیں۔

لکھنو کے عوام نے کل جمعہ کی نماز کے بعد آصفی مسجد کے باہر مظاہرہ کیا اور سینکڑوں مظاہرین نے امریکہ کے صدر کے دورہ ہندوستان کی مخالفت ومذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حیدر رضا ، مولانا نجم الحسن رضوی اور دیگر مقررین نے کہا کہ جس انداز سے ایک منصوبہ بند سازش اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت امریکہ نے پوری دنیا کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیاہے اس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی ہے وہاں وہاں امریکہ اور اس کی سازشیں کارفرما ہیں اور قاسم سلیمانی کی شہادت سے یہ پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ہر اس شخص اور ملک کے دشمن ہیں جو دہشت گردی کے خلاف ہیں اسے لئے کہ امریکہ کا مقصد دہشت گردی کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے فروغ دے کر اپنے جنگی ہتھیاروں کی سپلائی کو یقینی بناناہے ۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا متعصب و سازش کار و ظالم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور خصوصی وفد کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬