رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ شہید ثالث علیہ الرحمہ کے مدیر حجت الاسلام علی عباس خان نے تنظیم المکاتب لکھنو کے ہونہات طالب علموں کی سڑک حادثہ میں جان بحق پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ایک عظیم نقصان جانا ہے اور ادارہ تنظیم المکاتب کے نام ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کو ارسال کیا گیا تعزیتی پیغام کا متن مندجہ ذیل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
انا لله و انا الیه راجعون
مکرم و محترم حجہ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر صاحب سیکریٹری ادارہ تنظیم المکاتب۔
سلام علیکم ورحمہ اللہ.
ابھی کچھ دن پہلے جامعہ الز ہرا (س) کی ایک طالبہ کی خبر رحلت موصول ہوئی تھی اور اب معدن علم و تربیت جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے دو ہونہار اور مومن طلاب کرام کی ایکسیڈنٹ کے حادثہ میں شہادت مانند رحلت کی دردناک خبر ملی. اس حادثہ پر ملال نے دل کو بر مادیا، اگر کربلا کی عظیم مصیبتیں ہمارے سامنے نہ ہوتیں تو اس سانحہ پر صبر نہایت مشکل ہوتا.
ہم اس سلسلے میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کہ جنکے دو سرباز اپنی سربازی شروع کرنے سے پہلے ہی اپنے آقا کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے، مرحومین کے والدین اور پسماندگان کے جنکے غنچے کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئے اور جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے تمام اراکین خصوصا جنابعالی کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوندعالم کی بارگاہ میں مرحومین کے لئے علو درجات، حادثے میں زخمی افراد کے لیے صحت یابی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کے طلبگار ہیں.
والسلام
علی عباس خان
مدیر حوزہ علمیہ شہید ثالث قدس سرہ
قم المقدسہ