رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کے معروف سنی عالم دین اور سابق پارلیمنٹ رکن عبید اللہ خان آعظمی نے سعودی تکفیری کے ہاتھوں صحابی رسول اویس قرنی کی قبر مسمار کئے جانے پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ ، برطانیہ اور یہودی لابی شام میں تکفیریوں کے ہاتھوں مقدس مزارات شہید کر کے مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے کہا: تکفیری عناصر اور ان کے حامی ممالک، خاص طور سے سعودی عرب، اسلامی شعائر کے خلاف سرگرم عمل ہے تاکہ وہ وہابیت کو فروغ دے سکیں ۔
عبید اللہ خان آعظمی نے اس قسم کی سازشوں کے جواب میں مسلمانوں کی جانب سے ہوشیاری کا مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: یہودیوں اور سعودی عرب کی سازشیں کامیاب نہ ہوسکیں گی ۔
انہوں نے مزید کہا: تکفیریوں اور وہابیوں کے ہاتھوں، مزارات کی مسماری کا سلسلہ جنت البقیع سے شروع ہوا ہے جو آج بھی جاری ہے۔