22 July 2014 - 16:57
News ID: 7045
فونت
رسا نیوز ایجنسی – غاصب اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے 15 ویں روز بھی غزہ پر بھاری بمباری کی جس کے نتیجہ میں شھید ہونے والوں کی تعداد 583 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 3000 ہوگئی ہے ۔
فلسطين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر تازہ فضائی حملوں میں سات فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 583 اور زخمیوں کی تعداد 3000 پہونچکی ہے ، ان حملوں میں سینکڑوں مکانات تباہ ہوچکے۔ 


فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوجی بربریت کے نتیجہ میں 2600 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔


دوسری جانب حماس نے جوابی کارروائی میں مزید 9 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ اس طرح اب تک مرنے والے صیہونیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔


قاہرہ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی سے ملاقات کے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طرفین سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کئے جانے کی خبر دی ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬