11 September 2014 - 15:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7244
فونت
کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کیخلاف؛
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین و مذھبی رہنما حجت الاسلام و المسلمین ناصر عباس جعفری نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ۔
حجت الاسلام و المسلمين ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ناصر عباس جعفری نے کراچی میں جاری حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا ھنگامی اجلاس طلب کیا اور اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو ملک گیر احتجاج منانے کا اعلان کیا ۔


اس اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا ۔


ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ ںے یہ کہتے ہوئے کہ ہم کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے، سندھ حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، ہم آئے دن اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھا رہے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے کہا: علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا ۔


حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نام نہاد سیاسی قیادت جعلی جمہوریت کو بچانے کی فکر میں ہے لیکن عوام کو قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کہا: ہم نے شروع دن سے کراچی آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور آج وہ ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے ہیں، سندھ حکومت نے آپریشن کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جبکہ اندر کھاتے کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬