30 November 2014 - 15:16
News ID: 7533
فونت
آیت ‎الله موسوی جزائری:
رسا نیوز ایجنسی - آیت ‎الله محمد علی موسوی جزائری نے کہا: بعض افراد قمہ زنی جیسے اعمال کے ذریعہ اسلام اور شیعت کو نقصان پہونچاتے ہیں کیوں کہ مغربی ممالک ان حرکتوں کے ذریعہ اسلام اور شیعت کو شدت پسند مذھب بنا کر پیش کرتے ہیں ۔
آيت الله موسوي جزائري


جنوبی ایران کے علاقہ صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت ‎الله محمد علی موسوی جزائری نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں شیعہ شدت پسند تحریکوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ گروہ اهل ‎بیت اطھار (ع) سے کثرت محبت کے بہانے شیعت کو بدنام اور ان کے لئے دشمن تراشی میں مصروف ہیں ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم دوسروں کو ورغلا کر ھرگز اپنے مقصد تک نہیں پہونچ سکتے کہا: کسی پر لعنت بھیج کر یا اسے گالی دے کر ہم اپنے مقصود کو نہیں حاصل کرسکتے اور کسی کی ھدایت بھی نہیں کرسکتے نیز قران کریم میں بھی ایسی باتوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے ۔


آیت ‎الله موسوی جزائری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قرآن کریم نے فرمایا کہ حکمت و نرم لہجے کے ذریعہ لوگوں کو دین کی طرف دعوت دو کہا:  صحیح لب و لہجہ اور دین سے محبت کی دعوت دی جائے کہ انبیاء الھی کا بھی یہ طور طریقہ تھا ۔ 


صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نے مزید کہا: اگر آپ اپنے مقابل کو گالیاں دیں اور اوٹ پٹانگ باتیں کہیں تو ممکن ہے وہ بھی آپ کو گالیاں دینا شروع کردے اور آپ کی توھین کرے ، نتیجہ میں ایک دوسرے سے فاصلے اور عدم اتحاد کا سبب ہوگا ۔   


خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے یہ کہتے ہوئے کہ بعض افراد اسلامی شعائر  کا غلط مطلب سمجھے ہیں کہا : بعض افراد قمہ زنی جیسے اعمال کے ذریعہ اسلام اور شیعت کو نقصان پہونچاتے ہیں کیوں کہ مغربی ممالک ان حرکتوں کے ذریعہ اسلام اور شیعت کو شدت پسند مذھب بنا کر پیش کرتے ہیں ۔


آیت ‎الله موسوی جزائری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اس طرح کی حرکتیں مذھب کی توھین ہیں کہا: یہ حرکتیں سبب ہیں کہ دین اسلام اور شیعہ مذھب، دنیا کے معاشرہ میں بدنامی کا سبب ہو کہ جو مذھب کی توھین شمار کی جاتی ہے ۔  


صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ نے آخر میں یاد دہانی کی :  امام حسین(ع) کا سچا عزادار وہ ہے جو حضرت (ع) کے دین کا احیاء کرے اور اس کی دنیا میں صحیح طریقہ سے تبلیغ کرے ، نہ یہ کہ عزاداری کے ذریعہ اسلام کو نقصان پہونچائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬