17 January 2015 - 15:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7696
فونت
بدنام زمانہ دھشتگرد؛
رسا نیوز ایجنسی - کالعدم تنظیم پاکستان کے سرکردہ رکن اکرام الحق کو مدتوں تعلل کے بعد آج صبح ساڑھے چھ بجے پھانسی دے دی گئی ۔
اکرام الحق کو پھانسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کالعدم تنظیم پاکستان کے سرکردہ رکن اکرام الحق عرف لاہوری کو مدتوں تعلل کے بعد آج صبح ساڑھے چھ بجے لاہور کی معروف جیل کوٹ لکھپت میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، اکرام الحق کو 8 جنوری جمعرات کو پھانسی دی جانی تھی مگر مقتول کے لواحقین کی جانب سے راضی نامہ پیش کئے جانے کی وجہ سے عین اسی وقت پھانسی ٹل گئی جب اسے تختہ دار پر چڑھایا جا رہا تھا ۔


راضی نامہ موصول ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے معاملہ دوبارہ ٹرائل کورٹ بھجوا دیا تھا۔


واضح رہے کہ اکرام الحق لاہوری نے 2001ء میں شورکوٹ کے علاقے میں فرقہ ورانہ واردات کے دوران نیئر عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر 2004ء میں فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔


ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیلیں خارج ہونے کے بعد صدر مملکت نے بھی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی جس پر اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے لیکن مقتول کے لواحقین کے ساتھ صلح ہونے پر وہ تختہ دار پر لٹکنے سے بچ گیا تھا۔


ٹرائل کورٹ نے مقتول کے تمام لواحقین کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے کے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر راضی نامے کو مسترد کرتے ہوئے منگل کو اکرام الحق کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے تھے جس پر آج عمل درآمد کر دیا گیا۔


پھانسی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جو اسے لے کر شورکوٹ روانہ ہوگئے۔


واضح رہے کہ یہ صلح نامہ قاتل و مقتول کے بعض ورثاء کے مابین انجام پایا تھا اور ملت جعفریہ کے قومی پلیٹ فارم کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں تھا تاہم بعض میڈیائی ذرائع غلط انداز سے اسے دو جماعتوں کے مابین صلح نامہ قرار دے رہے تھے جو سراسر بہتان تھا جس کی قومی پلیٹ فارم نے بروقت تردید کی تھی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬